436۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کرتے تو یہ کلمات کہتے:
((اَللّٰھُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ اَمْسَیْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ الْنَشُورُ۔))
’’ اے اللہ تیری ہی حفاظت میں ہم نے صبح کی اور تیری ہی حفاظت میں شام کی، اور تیرے ہی نام پر ہم زندہ ہوتے ہیں اور تیرے ہی نام پر ہم مرتے ہیں اورتیری ہی طرف اٹھناہے۔‘‘
اور جب شام کرتے تو اس وقت یہ دعا پڑھے:
((اَللّٰھُمَّ بِکَ اَمْسَیْنَا وَبِکَ اَصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْیَا وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ۔))
’’ اے اللہ تیری ہی حفاظت میں ہم نے شام کی اور تیری ہی حفاظت میں صبح کی، اور تیرے ہی نام پر ہم زندہ ہوتے ہیں اور تیرے ہی نام پر ہم مرتے ہیں اورتیری ہی طرف لوٹنا ہے۔‘‘
صحيح: رواه البخاري في الأدب المفرد (1199) واللفظ له ، وأبوداود (5068)، والترمذي (3391)، وابن ماجه (3868)، وأحمد (8649)، وصحّحه ابن حبان (964، 965).
437۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے ایسے کلمات بتا دیجیے جو میں صبح اور شام کے وقت کہاکروں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ یوں کہو:
(( اَللّٰھُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبَّ کُلِّ شَیْئٍ وَّمَلِیْکَہٗ، اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّالشَّیْطَانِ وَ شِرْکِہٖ ))
’’ اے اللہ ! جاننے والے غیب اور حاضر کے، پیدا کرنے والے، آسمانوں اور زمین کے! رب ہر چیز کے اور اس کے مالک! میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے تیرے، میں تیری پناہ میں آتا ہوں ، اپنے نفس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اور
|