Maktaba Wahhabi

234 - 432
تو تجھے ان شاء اللہ کچھ نقصان نہ پہنچتا۔‘‘ صحيح: رواه أبوداود (3898) وأحمد (15709) والنسائي في عمل اليوم والليلة (593-596). 434۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے روزانہ سو مرتبہ یہ کلمات پڑھے : ((لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ )) اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس کی حکومت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ تو اسے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا سو نیکیاں اس کے لئے لکھ لی جائیں گی اور اس کی سو برائیاں مٹادی جائیں گی اور وہ اس دن شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا اور کوئی شخص اس سے زیادہ ثواب والا عمل پیش نہیں کرسکے گا ہاں وہ شخص کرسکے گا جس نے ان کلمات کو اس سے زیادہ تعداد میں پڑھا ہو۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6403)، ومسلم في الذكر والدعاء (2691). 435۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس شخص نے صبح کے وقت دس بار یہ کلمات کہے : ((لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ )) ’’ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اس کی حکومت ہے اور اسی کے لئے تمام تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ سو نیکیاں اس کے لئے لکھ لی جائیں گی اور اس کی وجہ سے اس کی سو برائیاں مٹادی جائیں گی اور وہ اس دن شام تک شیطان سے محفوظ رہے گا ۔اور جوشخص شام کو یہ کلمات کہے ؛ اس کے لیے بھی اتنا ہی اجر ہے۔‘‘ حسن: رواه أحمد (2719)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (26).
Flag Counter