Maktaba Wahhabi

214 - 432
جاتا تو آپ «بسم اللّٰه » کہتے ۔ او رجب کھانے سے فارغ ہوجاتے تو فرماتے: (( اَللَّھُمَّ اَطْعَمْتَ وَسَقَیْتَ وَاَغْنَیْتَ وَاَقْنَیْتَ وَھَدَیْتَ وَاَحْیَیْتَ فَلَکَ الْحَمْدُ عَلَی مَا اَعْطَیْتَ)) ’’ اے اللہ تو نے کھلایا اور پلایا اور غنی کیا اور قناعت پسند بنایا اور ھدایت دی اور زندگی عطا کی۔ تیر ے لئے ہی تعریف ہے اس چیز پر جو تو نے عطا کی ۔‘‘ [صحيح: رواه أحمد (16595)، والنسائي في الكبرى (6871)] 397۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’اہل قباء کے ایک انصاری نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی۔ ہم بھی آپ کے ساتھ چلے گئے ۔ جب آپ نے کھانا کھا لیا؛ او رہاتھ دھولیا؛ یا دونوں ہاتھ دھو لیے تو فرمایا: ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی یُطْعِمُ وَلاَ یُطْعَمُ مَنَّ عَلَیْنَا فَھَدَانَا وَاَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَکُلَّ بَلاَئٍ حَسَنٍ اَبْلاَنَا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ غَیْرَ مُوَدَّعٍ وَّلاَ مُکَافًا وَّلاَ مَکْفُوْرٍ وَّلاَ مُسْتَغْنًی عَنْہُ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی اَطْعَمَ مِنَ الطَّعَامِ وَسَقٰی مِنَ الشَّرَابِ وَکَسٰی مِنَ العُرْیِ وَھَدٰی مِنَ الضَّلاَلَۃِ وَبَصَّرَ مِنَ الْعُمْیِ وَفَضَّلَ عَلَی کَثِیْرٍ مِّنْ خَلْقِہٖ تَفْضِیْلاً اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ )) ’’ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو کھلاتا ہے کھلایا نہیں جاتا۔ اس نے ہم پر احسان کیا‘ ہمیں ھدایت دی اور ہمیں کھلایا اور پلایا اور ہمیں عمدہ نعمت سے نوازا تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں اس حال میں کہ وہ نعمت نہ چھوڑی گئی اور نہ اس سے کفایت کی گئی اور نہ اس کی ناشکری کی گئی اور نہ ہی اس سے بے پرواہی کی گئی۔ اور تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں کھانا کھلایا اور پانی پلایا اور ننگے پن سے لباس پہنایا اور گمراہی سے ھدایت دی اور اندھے پن سے بینا کیا اور اپنی بہت سی مخلوق پر فضیلت دی اور تمام تعریفیں رب العالمین کے لئے ہیں ۔‘‘ حسن: رواه النسائي في عمل اليوم والليلة (301) وابن السني (486) وابن حبان (5219)، والحاكم (1/546)
Flag Counter