Maktaba Wahhabi

147 - 432
دینے والی نہیں ہے۔‘‘[صحيح: رواه أحمد (16929)، والطبراني في الكبير (19/344).] 271۔حضرت ابوزبیر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے: فرماتے ہیں : ’’ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ ہر نماز میں جب بھی سلام پھیر تے تو یہ کہتے: (( لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیٖ وَیَمِیْتُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ۔ لاَ حَوْلَوَلاَ قُوَۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ ،لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَلاَنَعْبُدُ اِلاَّ اِیَّاہُ، لَہُ النِّعْمَۃُ وَلَہُ الْفَضْلُ وَلَہُ الثَّنَآئُ الْحَسَنُ، لاَ اِلَہَ اِلاَّ اللّٰہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْکَرِہَ الْکٰفِرُوْن۔)) ’’ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کی بادشاہت اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے اور گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی دینے والا نہیں اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں اسی کی ساری نعمتیں ہیں اسی کا فضل و ثنا ء حسن ہے اللہ کے سواء کوئی معبود نہیں ہم خالص اسی کی عبادت کرنے والے ہیں اگرچہ کافر ناپسند کریں ۔‘‘ راوی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد یہ کلمات پڑھا کرتے تھے۔ صحيح: رواه مسلم في المساجد (594). 272۔حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ’’اے معاذ!اللہ کی قسم! میں تم سے محبت رکھتا ہوں ۔میں تم کو وصیت کرتا ہوں کہ ہر نماز کے بعد اس دعا کو پڑھنا نہ چھوڑنا : (( رَبِّ أَعِنِّي عَلَی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ )) ’’یااللہ! تو میری مدد فرما اپنا ذکر کرنے اپنا شکر کرنے اور اچھے طریقے سے عبادت کرنے پر ۔‘‘[صحيح: رواه أبو داود (1522)، والنسائي (1303).] 273۔ ابومروان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت کعب رضی اللہ عنہ نے کہا:
Flag Counter