Maktaba Wahhabi

141 - 432
گیا اور یہ جملہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ دہرایا ۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (985)، والنسائي (1301)، وصحّحه ابن خزيمة (724)، والحاكم (1/267). 260۔حضرت بریدہ بن حصیب الاسلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ نے سنا ایک آدمی کہہ رہا تھا: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنِّیْ اَشْھَدُ اَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِیْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ۔)) ’’اے اللہ بلاشبہ میں تجھ سے اس لیے سوال کررہا ہوں کہ میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ تو ہی اللہ ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو یکتا ہے۔ ایسا بے نیاز ہے کہ جس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی اولاد ہے اور کوئی بھی اس کا ہم پلہ نہیں ۔‘‘ تونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقیناََ تم نے اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم سے دعا مانگی ہے جب اس کے وسیلہ سے دعا کی جائے تو قبول ہو اور جب کچھ مانگا جائے تو عطا کیا جائے۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (1493، 1494)، والترمذي (3475)، وابن ماجه (3857)، وصحّحه ابن حبان (891) ، والحاكم (1/504). 261۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا؛ اور ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا ۔ پھر اس نے یہ دعا مانگی : ((اَللَّھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ بِاَنَّ لَکَ الْحَمْدُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ وَحْدَکَ لاَ شَرِیْکَ لَکَ الْمَنَّانُ یَا بَدِیْعَ السَّمَاوَاتِ وَالاَرْضِ یَاذَالْجَلاَلِ وَالاِکْرَامِ یَا حَیُّی یَاقَیُّوْمُ )) اے اللہ میں تجھ سے اس بات کے ساتھ سوال کرتا ہوں کہ تیرے لئے تمام تعریفیں ہیں - تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں تو اکیلا ہے- تیرا کوئی شریک نہیں - تو احسان کرنے والا ہے اے آسمانوں اور زمین کو از سر نو بنانے والے اے بزرگی و عزت والے اے زندہ اور قائم رھنے والے۔‘‘ تونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یقیناََ تم نے اللہ تعالیٰ کے اسم اعظم سے دعا مانگی ہے جب
Flag Counter