Maktaba Wahhabi

138 - 432
[متفق عليه: رواه البخاري في الجنائز (1377)، ومسلم في المساجد (588: 131).] 252۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ’’ جب تم میں سے کوئی تشہد پڑھے تو اللہ تعالیٰ سے چار چیزوں کی پناہ مانگے: (( مِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ )) ’’ جہنم کے عذاب سے‘ قبر کے عذاب سے‘ زندگی و موت کے فتنہ سےاور مسیح دجال کے شر سے ‘۔ [ صحيح: رواه مسلم في المساجد (588: 130).] 253۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں : ’’ میں نے ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ؛ آپ نماز میں فرمایا کرتے : (( اللّٰهم إني أعوذ بك من فتنةِ القبرِ، ومن فتنةِ الدجالِ، ومن فتنةِ المحيا والمماتِ، ومن حَرِّ جهنم)) ’’یا اللہ میں قبر کے فتنہ سے اوردجال کے فتنہ سے اور زندگی و موت کے فتنہ سے اور جہنم کی گرمی سے تیری پناہ پکڑتا ہوں ۔‘‘ [صحيح: رواه النسائي (5520).] 254۔ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے ایسی دعا سکھا دیجیے جو میں اپنی نماز میں مانگا کروں ۔ تو آپ نے فرمایا: پھر یوں کہو: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَّلاَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ۔)) ’’اے اللہ! بلاشبہ میں نے ظلم کیا اپنی جان پر،بہت زیادہ ظلم؛ اور نہیں معاف کرسکتا گناہوں کو(کوئی) سوائے تیرے پس تو معاف فرمادے مجھے اپنی خاص بخشش سے اور مجھ پر رحم فرما، یقینا تو تو بہت بخشنے والا، انتہائی مہربان ہے۔‘‘ [متفق عليه: رواه البخاري في الأذان (834)، ومسلم في الذكر (2705).] 255۔حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے ایک طویل حدیث میں مروی ہے؛ فرماتے ہیں :
Flag Counter