225۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع وسجود میں فرمایا کرتے تھے:
( سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَةِ وَالرُّوحِ) ۔
’’بہت ہی پاکیزہ،انتہائی مقدس،رب فرشتوں اورروح کا ۔‘‘
[صحيح: رواه مسلم في الصلاة (487)]
226۔حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:
’’میں نے ایک راتنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی ؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں (سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ) پڑھتے رہے۔ اور سجدے میں ( سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی )پڑھتے۔
اور جس وقت آیت رحمت آتی تو رک جاتے اور دعا مانگتے۔اورجس وقت عذاب الٰہی سے متعلق آیت کریمہ آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم رک جاتے اور اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ۔‘‘
صحيح: رواه مسلم في صلاة المسافرين (772).
227۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سجدوں میں یہ کلمات پڑھتے تھے:
(( اَللَّھُمَّ اغْفِرْلِی ذَنْبِی کُلَّہٗ دِقَّہٗ وَجِلَّہٗ وَاَوَّلَہٗ وَآخِرَہٗ وَعَلاَنِیَتَہٗ وَسِرَّہٗ ))
’’یا اللہ میرے تمام گناہ معاف فرما دے چھوٹے بڑے اول وآخر ظاہری وپوشیدہ ۔ ‘‘
[ صحيح: رواه مسلم في الصلاة (483).]
228۔ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے ایک طویل حدیث میں مروی ہے:
’’ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تو فرماتے:
(( اَللَّھُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ خَشَعَ لَکَ سَمْعِی وَبَصَرِی وَمخِی وَعَظْمِی وَعَصَبِی ))
’’اے اللہ میں نے تیرے لئے رکوع کیا اور تجھ پر ایمان لایا اور تیر افرمانبردار ہوا۔ اے اللہ !میرے کان‘ میری آنکھیں ‘ میرا مغز‘ میری ہڈیاں ‘ میرے اعصاب تیرے
|