Maktaba Wahhabi

381 - 432
زمانہ جاہلیت میں سر انجام دیتے تھے۔ ہم کاہنوں کے پاس جاتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ تم کاہنوں کے پاس مت جاؤ ۔‘‘ میں نے عرض کیا:’’ ہم بدفالی لیا کرتے تھے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’یہ وہ چیز ہے جسے تم میں سے کوئی ایک اپنے دل میں محسوس کرتا ہے یہ خیال آنا تمہیں کسی کام سے نہ روکے۔‘‘ [صحيح: رواه مسلم في السلام (537: 121).] 729۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ’’ میں نے عرض کیا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کاہن ہمیں بعض چیزیں بیان کرتے تھے جنہیں ہم ویسا ہی پاتے تھے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’وہ ایک سچی بات ہوتی ہے جس کو کوئی جن اچک لیتا ہے پھر اسے اپنے ولی کے کان میں ڈال دیتا ہے اور وہ کاہن اس میں سو جھوٹ کی زیادتی کر دیتا ہے۔‘‘ متفق عليه: رواه مسلم في السلام (2228) واللفظ له . امام البخاری رحمۃ اللہ علیہ کتاب الطب (5762)میں اپنی سند سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں :’’ کچھ آدمیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کاہنوں کے متعلق دریافت کیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’یہ کوئی چیز نہیں ہے۔‘‘ لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ لوگ کبھی ایسی بات کرتے ہیں جو بالکل صحیح ہوتی ہے؟۔ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ یہ بات جنات کی طرف سے ہوتی ہے جس کو شیطان جنّ سن کر اچک لیتا ہے اور اپنے دوست کے کان میں ڈال دیتا ہے جس طرح ایک مرغ دوسرے مرغ کے کان میں آواز پہنچادیتا ہے پھر وہ کاہن اس میں سو جھوٹ سے زیادہ ملادیتے ہیں ۔‘‘ اس میں سینکڑوں جھوٹ ملا کر اپنے ساتھیوں (کاہنوں ) کے کان میں کہہ دیتا ہے۔‘‘ 730۔حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا بعض ازواج مطہرات سے روایت کرتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 
Flag Counter