Maktaba Wahhabi

376 - 432
لے؛ اور پھر انہیں ایک برتن میں ڈال کر اس پر اتنا پانی ڈال دے جو اس کے نہانے کے لیے کافی ہوجائے۔اور اس پر یہ آیات پڑھے:آیت الکرسی﴿ قُلْ يٰٓاَيُّہَا الْكٰفِرُوْنَ ۝۱ۙ﴾﴿قُلْ ہُوَاللہُ اَحَدٌ۝۱ۚ ﴾﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ۝۱ۙ ﴾﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ۝۱ۙ ﴾ اورآیات سحر جو کہ سورت اعراف میں ہیں ؛ فرمان الٰہی: ﴿ وَاَوْحَيْنَآ اِلٰى مُوْسٰٓي اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ۝۰ۚ فَاِذَا ہِىَ تَلْقَفُ مَا يَاْفِكُوْنَ۝۱۱۷ۚ فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ۝۱۱۸ۚ فَغُلِبُوْا ہُنَالِكَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِيْنَ۝۱۱۹ۚ ﴾ [الاعراف117۔119] ۔’’(اس وقت) ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ تم بھی اپنی لاٹھی ڈال دو۔ وہ فوراً (سانپ بن کر) جادوگروں کے بنائے ہوئے سانپوں کو (ایک ایک کرکے) نگل جائے گی (پھر) تو حق ثابت ہوگیا اور جو کچھ فرعونی کرتے تھے، باطل ہوگیا ۔ اور وہ مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر رہ گئے ۔‘‘  اوروہ آیات سحر جو کہ سورت یونس میں ہیں ؛ فرمان الٰہی: ﴿وَقَالَ فِرْعَوْنُ ائْتُوْنِيْ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِيْمٍ۝۷۹ فَلَمَّا جَاۗءَ السَّحَرَۃُ قَالَ لَھُمْ مُّوْسٰٓى اَلْقُوْا مَآ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ۝۸۰ فَلَمَّآ اَلْقَوْا قَالَ مُوْسٰى مَا جِئْتُمْ بِہِ۝۰ۙ السِّحْرُ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ سَيُبْطِلُہٗ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِيْنَ۝۸۱ وَيُحِقُّ اللہُ الْحَقَّ بِكَلِمٰتِہٖ وَلَوْ كَرِہَ الْمُجْرِمُوْنَ۝۸۲ۧ ﴾[یونس 82۔79] ’’اور فرعون نے حکم دیا کہ سب کامل فن جادوگروں کو ہمارے پاس لے آؤ جب جادوگر آئے تو موسیٰ نے ان سے کہا تم کو جو ڈالنا ہے ڈالو ۔جب انہوں نے (اپنی رسیوں اور لاٹھیوں کو) ڈالا تو موسیٰ نے کہا کہ جو چیزیں تم (بنا کر) لائے ہو جادو ہے اللہ اس کو بھی نیست ونابود کردے گا۔ اللہ شریروں کے کام سنوارا نہیں کرتا ۔اور اللہ اپنے حکم سے سچ کو سچ ہی کردے گا اگرچہ گنہگار برا ہی مانیں ۔‘‘ اوروہ آیات سحر جو کہ سورت طہ میں ہیں ؛ فرمان الٰہی: ﴿ قَالُوْا يٰمُوْسٰٓى اِمَّآ اَنْ تُلْقِيَ وَاِمَّآ اَنْ نَّكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَلْقٰي۝۶۵ قَالَ بَلْ اَلْقُوْا۝۰ۚ فَاِذَا حِبَالُہُمْ وَعِصِيُّہُمْ يُخَيَّلُ اِلَيْہِ مِنْ سِحْرِہِمْ اَنَّہَا تَسْعٰي۝۶۶ فَاَوْجَسَ فِيْ نَفْسِہٖ خِيْفَۃً مُّوْسٰى۝۶۷ قُلْنَا لَا تَخَفْ اِنَّكَ اَنْتَ الْاَعْلٰى۝۶۸ وَاَلْقِ مَا فِيْ يَمِيْنِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوْا۝۰ۭ اِنَّمَا صَنَعُوْا كَيْدُ سٰحِرٍ۝۰ۭ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ اَتٰى۝۶۹ ﴾ [ طه: 65 - 69]’’بولے کہ موسیٰ یا تم اپنی چیز ڈالو یا ہم اپنی
Flag Counter