Maktaba Wahhabi

350 - 432
خوش ہوں ۔  پھر مجھ سے کہا گیا کہ:’’ اپنی بائیں جانب دیکھئے۔ میں نے بائیں جانب دیکھا تو افق لوگوں کے چہروں سے بھرا ہوا نظر آیا۔ پھر مجھ سے کہا گیا کیا آپ راضی ہیں ؟ میں نے کہا : میرے رب ! میں راضی ہوں ، میں خوش ہوں ۔  پھر کہا گیا : ان لوگوں کے ساتھ ستر ہزار ایسے بھی ہوں گے جو بلاحساب کتاب جنت میں داخل ہوں گے۔‘‘ حضرت عکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ عنہ عرض کر نے لگے : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!اللہ سے دعاء کر دیجئے کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کرلے؟ نبی کریم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لئے دعاء کر دی: ’’ اے اللہ ! اسے بھی ان لوگوں میں سے کردے۔‘‘ پھر ایک اور آدمی کہنے لگا : یا رسول اللہ! اللہ سے دعاء کر دیجئے کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کرلے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ عکاشہ تم پر سبقت لے گئے۔‘‘ [صحيح: رواه أحمد (3989).] 674۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ’’ جس نے داغ لگوایا، یا جھاڑ پھونک کی وہ اہل توکل کے زمرے سے نکل گیا۔‘‘ حسن: رواه الترمذي (2055)، وابن ماجه (3489)، وأحمد (18180)، وابن حبان (6087)، والحاكم (4/415). اس کا معنی یہ ہے کہ : جو کوئی جھاڑپھونک کو ہی شفا کا باعث جانے؛ اور یہ بھول جائے کہ شفا دینے والا اللہ ہے۔ 
Flag Counter