((اللّٰهم أحسنت خَلقي فأحسن خُلقي)).
’’اے اللہ! تو نے میری اچھی تخلیق کی ہے؛ میرے اخلاق کوسدھار دے۔‘‘
صحيح: رواه أحمد (24392)، والبيهقي في الشعب (8184، 8185).
597۔حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرمایا کرتے تھے:
(( اللّٰهم أحسنت خَلقي فأحسن خُلقي)).
’’اے اللہ! تو نے میری اچھی تخلیق کی ہے؛ میرے اخلاق کوسدھار دے۔‘‘
حسن: رواه أحمد (3823)، والطيالسي (372)، والبيهقي في الشعب (8183)، وابن حبان (959).
598۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرمایا کرتے تھے:
(( اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ ))
’یا اللہ ! میری مدد فرما اپنے ذکر و شکر پر اوراپنی اچھی عبادت پر۔‘‘
[ صحيح: رواه البزار (2075).]
599۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا:
کیا تم دعا میں خوب دل جمعی چاہتے ہو ؟ تو پھر یوں کہو:
(( اللَّهُمَّ أَعِنَّا عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ ))
’’ اے رب! تو اپنے ذکر اپنے شکر اور اپنی اچھی عبادت میں ہماری مدد کر!۔
[صحيح: رواه أحمد (7982).]
|