Maktaba Wahhabi

289 - 432
میں تجھ سے عذاب قبر زندگی اور موت کی آزمائشوں سے پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘ متفق عليه: رواه البخاري في التفسير (4707)، ومسلم في الذكر والدعاء (2706: 52). واللفظ للبخاري ولفظ مسلم مختصر. 543۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعا کیا کرتے تھے :  «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ العجز والكسل، والبخل، والهرم، والقسوة، والغفلة، والذلة والمسكنة، أَعُوذُ بِکَ مِنْ الفقر، والكفر، والشرك، والنفاق، والسمعة، والرياء، أَعُوذُ بِکَ مِنَ الصُّمَمِ، وَالْبُكْمِ، الْجُنُونِ وَالْبَرَصِ وَالْجُذَامِ، وَسَيِّئِ الْأَسْقَامِ» ’’ اے اللہ میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں عاجزی اور سستی سے؛ بخل اوربڑھاپے سے؛ سختی اور غفلت سے؛ ذلت اور مسکنت سے؛ اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں فقر اور کفر سے؛ شرک اور نفاق سے؛ شہرت اور ریاکاری سے‘‘اورمیں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں گونگے پن؛ بہرے پن پاگل پن سے، برص کی بیماری سے، کوڑھ کی بیماری سے اور تمام نقائص سے اور تمام بیماریوں سے۔‘‘ صحيح: رواه ابن حبان (1023)، والحاكم (1/530)، والطبراني في الصغير (4700-مجمع البحرين)ورواه أبو داود (1554)، والنسائي (5493)، وصحّحه ابن حبان (1017) بلفظ: . ابن حبان کے الفاظ ہیں : ’’اے اللہ میں تجھ سے پناہ چاہتا ہوں برص کی بیماری سے، پاگل پن سے، کوڑھ کی بیماری سے اور تمام نقائص سے اور تمام بیماریوں سے۔‘‘ 544۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان دعاؤں سے دعا مانگا کرتے تھے :  (( اللَّهُمَّ فَإِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَی وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِمَائِ الثَّلْجِ
Flag Counter