Maktaba Wahhabi

270 - 432
’’ اللہ‘ اللہ میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتی (یا بناتا)۔‘‘ حسن:رواه أبو داود (1525)، وابن ماجه (3882)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (649)، وأحمد (27082). 502۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  ’’ ذوالنون(سیدنا یونس علیہ السلام ) کی دعا جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں کی (وہ یہ ہے):  ((لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ)) ’’یا اللہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں تو پاک ہے بے شک میں ظالموں سے ہوں ۔‘‘ ’’ جو بھی مسلمان جس چیز کے متعلق پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرماتا ہے۔‘‘ حسن:رواه الترمذي (3505)، وأحمد (1463)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (656)، والحاكم (2/ 383). 503۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :  ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ:’’ کوئی لڑکا تم اپنے لڑکوں میں سے تلاش کردو، جو میرا کام کردیا کرے،......۔‘‘ پس مجھے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اپنے ہمراہ سوار کرکے لے گئے۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم(بستر پر) فروکش ہوتے تھے، تو میں اکثر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنتا تھا:  (( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ )) ’’ اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں ، غم ورنج سے اور عاجزی اور سستی سے اور بخل سے اور نامردی سے اور قرض کے چڑھ جانے اور لوگوں کے غالب آنے سے۔‘‘  متفق عليه: رواه البخاري في الدعوات (6363)، ومسلم في الحج (1365). 504۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص کو جب کبھی کوئی مصیبت یا غم لاحق ہو اور وہ یہ کلمات کہہ لے تو اللہ تعالیٰ اس
Flag Counter