Maktaba Wahhabi

207 - 432
طریقہ سے کہو: " بَارَکَ اللَّهُ فِيکُمْ وَبَارَکَ لَکُمْ" ’’اللہ تعالیٰ تمہیں برکت دے اور تم کو صاحب برکت بنادے۔‘‘ صحيح: رواه النسائي (3371), وابن ماجه (1906) وأحمد (1739). 384۔حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ؛ فرماتے ہیں : ’’انصار کے کچھ لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا: تمہارے پاس فاطمہ رضی اللہ عنہا موجود ہے(یعنی اس کے رشتہ کی بات کرو)۔ تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ۔ آپ کو سلام کیا ؛ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ابن ابی طالب کیسے آئے ہیں ؟ انہوں نے عرض کی : فاطمہ بنت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر ہو رہا تھا۔ تو آپ نے فرمایا: ’’مرحباً أھلاً۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو جملوں کے علاوہ کچھ نہیں کہا ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ واپس لوٹ کر ان انصاری حضرات کے پاس گئے۔وہ آپ کا انتظار کررہے تھے۔ انہوں نے پوچھا : بتاؤ پیچھے کی کیا خبر ہے؟ فرمایا: آپ نے مجھ سے صرف اتنا ہی فرمایا: ’’مرحباً أھلاً۔‘‘ کہنے لگے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے تمہارے لیے اتنا کہنا بھی کافی ہے۔ ایک تو انہوں نے اھل تمہیں دیدیے ۔ اورکھلی جگہ بھی دیدی۔ پس جب آپ کی شادی ہوگئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے علی رضی اللہ عنہ !شادی کے لیے ولیمہ کرنا ضروری ہے۔‘‘ تو حضرت سعد صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا :’’ میرے پاس مینڈھا ہے۔‘‘ اور انصار کے ایک گروہ نے کچھ صاع مکئی کے جمع کر لیے۔ جب ان کی سہاگ رات تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس وقت تک کچھ نہ کرنا جب تک میں نہ آجاؤں ۔‘‘
Flag Counter