Maktaba Wahhabi

180 - 432
’’اے اللہ ہمارے زندوں ‘ مردوں ‘ چھوٹوں ‘ بڑوں ‘ مردوں ‘ عورتوں ‘ حاضر و غائب کو معاف فرما اے اللہ ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے اسے ایمان پر زندہ رکھ اورجسے تو فوت کرے اس کو اسلام پر فوت کر اے اللہ اس کے اجر سے ہمیں محروم نہ کر اور اس کے بعد ہمیں گمراہ نہ کرنا ۔‘‘ صحيح: رواه أبو داود (3201)، والترمذي (1024)، وابن ماجه (1498) وصحّحه ابن حبان (3070)، والحاكم (1/358). 330۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( اللَّهُمَّ عَبْدُكَ وَابنُ عَبْدِكَ، كان يشهدُ أن لا إله إلا أنت، وأن محمداً عبدُك ورسولُك، وأنت أعلمُ به، إن كانَ مُحْسِناً فَزِدْه في إِحْسَانِه، وإن كانَ مُسِيْئاً فَاغْفِرْ له، ولا تَحْرِمْنَا أَجْرَه ولا تَفْتِنَّا بعدَه.)) ’’ اے اللہ تیرا بندہ اور تیرے بندے کا بیٹا اس بات کی گواہی دیتا تھا کہ تیرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ؛ اور بیشک محمد تیرے بندے او ررسول ہیں ۔ اور اسے بہت بہتر جانتا ہے۔ اگر یہ نیک تھا تو اس کی نیکیوں میں اضافہ کر اور اگر یہ برا تھا تو اس سے در گزر فرما۔ اس کے اجر سے ہمیں محروم نہ کر اور اس کے بعد ہمیں فتنہ میں مبتلا نہ کرنا ۔‘‘ [صحيح: رواه أبو يعلى «المقصد العلي» (465) وعنه ابن حبان (3073).] 331۔ حضرت یزید بن رکانہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے؛ فرماتے ہیں : ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی پر نماز جنازہ پڑھنے کے لیے اٹھتے یوں دعا فرماتے : (( اَللَّھُمَّ عَبْدُکَ وَابْنُ اَمَتِکَ اِحْتَاجَ اِلٰی رَحْمَتِکَ وَاَنْتَ غَنِیٌّ عَنْ عَذَابِہٖ اِنْ کَانَ مُحْسِنًا فَزِدْ فِی اِحْسَانِہٖ وَاِنْ کَانَ مُسِیْئًا فَتَجَاوَزْ عَنْہُ )) ’’ اے اللہ تیرا بندہ تیری بندی کا بیٹا تیری رحمت کا محتاج ہوا تو اس کو عذاب میں مبتلا کرنے سے غنی ہے اگر یہ نیک تھا تو اس کی نیکیوں میں اضافہ کر اور اگر یہ برا تھا تو اس سے درگزر فرما۔[حسن: رواه الحاكم (1/359).] 332۔ حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
Flag Counter