اس کے بندے اور اسکے رسول ہیں ۔‘‘[صحيح: رواه مسلم في الصلاة (404).]
245۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں تشہد کی تعلیم دی:
"التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ "
’’(میری ) تمام قولی ، فعلی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں اے نبی!سلام ہو آپ پر اوراللہ کی رحمت اور اس کی برکات ہوں ۔‘‘
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ وبرکاتہ میں نے اضافہ کیا ہے:
السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ"
’’ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلام ہو ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں ؛ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اسکے رسول ہیں ۔‘‘
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وَحدَہ لَا شَرِیکَ لَہ میں نے اضافہ کیا ہے۔‘‘
صحيح: رواه أبو داود (971) والدارقطني (1/351).
ابن عمر رضی اللہ عنہ کا قول کہ: میں نے برکاتہ کے بعد یہ الفاظ زیادہ کئے : اور (وَحدَہ لَا شَرِیکَ لَہ )یہ زیادہ ان کی اپنی طرف سے نہیں تھی۔ یہ ایسا تھا کہ آپ نے خود یہ الفاظ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنے بلکہ حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے سنے تھے۔ان کے التحیات میں یہ الفاظ موجود ہیں ۔ ظاہر میں ایسے لگتا ہے کہ آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مختصر الفاظ لیے تھے۔ اور باقی حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے۔ یہ تمام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع ثابت ہیں ۔ جو کہ اصل میں کتاب الصلاۃ میں بیان کرے دیے گئے ہیں ۔
246۔حضرت عبدالرحمن بن عبد القاری، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نےحضرت عمر بن خطاب کو سنا آپ منبر پر لوگوں کو تشہد سکھا رہے تھے کہ یوں کہو:
((اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ الزَّاکِیَاتُ لِلّٰہِ الطَّیِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلّٰہِ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ اَلسَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ اَشْھَدُ اَنْ لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ ))
’’ تمام قولی‘ پاکیزہ‘ مالی‘ بدنی عبادات اللہ ہی کے لئے ہیں سلامتی ہو آپ پر اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ کی رحمت و برکتیں ہوں سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔ میں
|