Maktaba Wahhabi

126 - 432
پڑھتے تھے جو رکوع میں پڑھی تھی۔ پھر (دوسری رکعت کے لئے) کھڑے ہوئے اور سورت آل عمران پڑھی۔ پھر (باقی دو رکعتوں میں بھی) ایک ایک سورت پڑھی۔‘‘ [حسن: رواه أبو داود (873)، والنسائي (1132).] 230۔ حضرت جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تو کہتے: (( اَللَّھُمَّ لَکَ رَکَعْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَلَکَ اَسْلَمْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ اَنْتَ رَبِّی خَشَعَ سَمْعِی وَبَصَرِی وَدَمِی وَلَحْمِی وَعَظْمِی وَعَصَبِی لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ)) ’’اے اللہ میں نے تیرے لئے رکوع کیا اور تیرے ساتھ ایمان لایا اور تیرے لئے اسلام لایا اور تجھ پر توکل کیا تو میرا رب ہے‘ میرے کان‘ میری آنکھیں ‘ میرا خون‘ میرا گوشت‘ میری ہڈیاں ‘ میرے اعصاب اللہ کے لئے خشوع کرتے ہیں جو سب جہانوں کا رب ہے۔‘‘[صحيح: رواه النسائي (1051).] 231۔حضرت جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ میں کہا کرتے تھے: ((اللّٰهم لك سَجَدْتُ، وبِكَ آمَنْتُ، ولك أَسْلَمْتُ، وَأَنْتَ ربِّي، سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَه وَصَوَّرَه، وَشَقَّ سَمْعَه وبَصَرَه، تَبَارَكَ اللّٰهُ أَحْسَنُ الخَالِقِيْنَ.)) ’’یا اللہ میں نے تیرے لئے سجدہ کیا اور تجھ پر ایمان لایا اور تیرے لئے اسلام قبول کیا تو میرا رب ہے میرا چہرہ اس ذات کے آگے سجدہ ریز ہے جس نے اسے پیدا کیا اور اسکی شکل بنائی اور اسکی شکل کو حسن بخشا اور اسکے کانوں اور آنکھوں کے شگاف بنائے پس اللہ برکت والا عمدہ تخلیق کرنے والا ہے۔‘‘[صحيح: رواه النسائي (1127).] 232۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ : ’’میں ایک شب اپنی خالہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا زوجہنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں سویا اوررسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی رات میں اسی جگہ قیام فرما رہے۔ میں نے
Flag Counter