Maktaba Wahhabi

118 - 432
لِي ذُنُوبِي جَمِيعًا، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، وَاهْدِنِي لِأَحْسَنِ الْأَخْلَاقِ لَا يَهْدِي لِأَحْسَنِهَا إِلَّا أَنْتَ، وَاصْرِفْ عَنِّي سَيِّئَهَا لَا يَصْرِفُ عَنِّي سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالخَيْرُ كُلُّهُ فِي يَدَيْكَ، وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ، أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ، تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ)) ’’ میں نے یک سو ہو کر اپنے چہرے کو پھیر دیا اس ہستی کی طرف جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا فرمایااورمیں مشرکین میں سے نہیں ہوں ، یقینا میری نماز ، میری قربانی، میری زندگی اور میری موت اللہ رب العالمین کے لیے ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور اسی بات کا مجھے حکم ہوا ہے۔ اور میں اللہ کے فرمانبرداروں میں سے ہوں ، اے اللہ ! تو ہی بادشاہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔ تو رب ہے میرا اور میں بندہ ہوں تیرا میں نے ظلم کیا اپنے آپ پر اور میں نے اعتراف کیااپنے گناہوں کا پس تو میرے سب گناہ معاف فرما دے ، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہ بخشنے والا نہیں ہے میری راہنمائی فرما اچھے اخلاق کی جانب کیونکہ کوئی راہنمائی نہیں کرسکتا اچھے اخلاق کی جانب مگر تو ہی ۔ اور دور کر دے مجھ سے سب برے اخلاق کہ نہیں دور سکتا کوئی مجھ سے برے اخلاق مگر تو ہی ، میں حاضر ہوں اور تابع فرمان ہوں اور تمام تر بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے اور برائی تیری طرف منسوب نہیں ہو سکتی ۔ میں تیرے ساتھ ہی ہوں ، میری التجا بھی تیری طرف ہے۔ توبہت بابرکت اور بڑا بلند ہے۔ میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں ۔‘‘ اور جب رکوع کرتے تو کہتے: (( اللّٰهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَلَكَ أَسْلَمْتُ، خَشَعَ لَكَ سَمْعِي، وَبَصَرِي، وَمُخِّي، وَعَظْمِي، وَعَصَبِي )) ’’اے اللہ! میں نے تیرے لئے رکوع کیا اور میں تجھ پر ایمان لایا اور میں تیرا ہی فرماں بردار بنا، تیرے ہی لیے ڈر کر عاجز ہو گئے ، میرے کان، میری آنکھیں میرا مغزمیری
Flag Counter