Maktaba Wahhabi

105 - 432
الہٰی! اگر تیرے علم میں میں نے یہ فعل صرف تیرے خوف سے کیا ہے تو ہم سے یہ مصیبت دور فرمادے۔ چنانچہ اس کی دعاکی برکت سے پتھر کسی قد رکھل گیا۔ دوسرا شخص بولا الہٰی ! تو واقف ہے کہ ایک عورت جو میری نظر میں سب سے زیادہ محبوب تھی میں نے بہلا کر اس سے برائی کرنا چاہی لیکن اس نے بغیر سو دینار لئے وصل سے انکار کردیا۔ میں نے کوشش کرکے سو دینارحاصل کئے ۔اور جب وہ میرے قبضہ میں آگئے تو میں نے لے جا کر اس کودے دیئے ۔اس نے اپنے نفس کو میرے قبضہ میں دے دیا۔ جب میں اس کی ٹانگوں کے درمیان بیٹھا تو وہ کہنے لگی:’’ اللہ کا خوف کر اور بغیرحق کے مہر نہ توڑ۔‘‘ میں توفوراً اٹھ کھڑا ہو اور سو دینار بھی چھوڑ دئیے۔ الہٰی ! اگر میرا یہ فعل صرف تیرے خوف کی وجہ سے تھا تو یہ مصیبت ہم سے دور کردے۔ چنانچہ وہ پتھر مزید ہٹ گیا۔ اور وہ باہر کی چیزیں دیکھنے لگے۔ تیسرا شخص کہنے لگا: الہٰی! تو واقف ہے کہ میرے والدین بہت بوڑھے تھے میں ان کو روزانہ شام کو اپنی بکریوں کا دودھ (دوھ کر) دیا کرتا تھا۔ ایک روزمجھے (جنگل سے آنے میں ) دیر ہوگئی۔ جس وقت میں آیا تو وہ سوچکے تھے ۔اور میری بیوی بچے بھوک کی وجہ سے چلارہے تھے۔ لیکن میرا قاعدہ تھا کہ جب تک میرے ماں باپ نہ پی لیتے تھے میں ان کو نہ پلاتا تھا۔ (اس لئے بڑاحیران ہوا) ' نہ تو ان کو بیدار کرنا مناسب معلوم ہوا نہ یہ کچھ اچھا معلوم ہوا کہ ان کو ایسے ہی چھوڑ دوں کہ (نہ کھانے سے ) ان کو کمزوری ہوجائے۔ اور صبح تک میں ان کی (آنکھ کھلنے کے ) انتظار میں (کھڑا) رہا۔ الہٰی! اگر تیرے علم میں میرا یہ فعل تیرے خوف کی وجہ سے تھا تو ہم سے اس مصیبت کو دور فرمادے فوراً پتھر کھل گیا اور آسمان ان کو نظر آنے لگا اور وہ باہر نکل آئے۔‘‘ حسن: رواه أحمد (18417)، والطبراني في الدعاء (190). آپ کا فرمان : «أنه سمع رسول اللّٰه صلی اللہ علیہ وسلم يذكر الرقيم» انہوں نے سنا رسول اللہ رقیم کا ذکر کررہے تھے۔ یہاں پر وہ رقیم مراد نہیں ہیں جن کا ذکر سورت کہف میں ہے۔
Flag Counter