Maktaba Wahhabi

104 - 432
ایک غار میں پناہ گزین ہوئے ۔اوپر سے ایک پتھر آکر دروازہ پر گرا اور غار کا دروازہ بند ہوگیا۔ یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے سے کہنے لگے :اللہ کی قسم! تمہاری یہاں سے رہائی بغیر سچائی کے اظہار کے نہیں ہوسکتی؛ لہٰذا جس شخص نے اپنی دانست میں جو کوئی سچائی کا کام کیا ہو اس کو پیش کرکے اللہ سے دعا کرے۔ مشورہ طے ہونے کے بعد ایک شخص بولا: ’’ میں نے ایک مرتبہ ایک نیکی کی تھی میرے یہاں کچھ مزودر کام کررہے تھے، میں نے ان میں سے ہر ایک کو طے شدہ مزدوری پر رکھا ہوا تھا۔ ایک دن ایک مزدور نصف النہار کے وقت میرے پاس آیا میں نے اسے اسی مزدوری پر رکھ لیا جس پر صبح سے کام کرنے والوں کو رکھا تھا ۔چنانچہ وہ دوسرے مزدوروں کی طرح باقی دن کام کرتا رہا۔جب مزدوری دینے کا وقت آیا تو ان میں سے ایک آدمی کہنے لگا کہ اس نے مزدوری تو نصف النہار سے کی ہے اور آپ اسے اجرت اتنی ہی دے رہے ہیں جتنی مجھے دی ہے ؟ میں نے اس سے کہا :اللہ کے بندے ! میں نے تمہارے حق میں تو کوئی کمی نہیں کی ؛ آگے یہ میرا مال ہے میں جو چاہوں فیصلہ کروں ۔ اس پر وہ ناراض ہوگیا اور اپنی مزدوری بھی چھوڑ کر چلا گیا۔ میں نے اس کا حق اٹھا کر گھرکے ایک کونے میں رکھ دیا۔ کچھ عرصے بعد میرے پاس سے ایک گائے گذری میں نے ان پیسوں سے گائے کا بچہ خرید لیا ۔جو بڑھتے بڑھتے پورا ریوڑ بن گیا ۔کچھ عرصے بعد وہ انتہائی بوڑھا ہوگیا۔ تو وہ شخص اپنی مزدوری مانگتا ہوا میرے پاس آیا۔ میں نے کہا: یہ گائے بیل لے جا ۔وہ کہنے لگا: میرے ساتھ مذاق نہ کر، میرا حق مجھے دے دے۔ میں نے جواب دیا:’’ میں تمہارے ساتھ مذاق نہیں کر رہا، یہ تمہارا حق ہے یہ گائے بیل لے جا۔‘‘
Flag Counter