Maktaba Wahhabi

378 - 432
شَاۗءَ۝۰ۚ وَسِعَ كُرْسِـيُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ۝۰ۚ وَلَا يَـُٔـوْدُہٗ حِفْظُہُمَا۝۰ۚ وَھُوَالْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ۝۲۵۵ ﴾ [ البقرة: 255]. ’’اللہ، وہ زندہ جاوید ہستی، جو تمام کائنات کو سنبھالے ہوئے ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔نہ وہ سوتا ہے، اور نہ اسے اونگھ لگتی ہے۔زمین اور آسمانوں میں جو کچھ ہے، اسی کا ہے۔ کون ہے جو اس کی جناب میں اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرسکے؟ جو کچھ بندوں کے سامنے ہے اسے بھی وہ جانتا ہے اور جو کچھ ان سے اوجھل ہے، اس سے بھی وہ واقف ہے اور اس کی معلومات میں سے کوئی چیز ان کی گرفت ادراک میں نہیں آسکتی اِلّا یہ کہ کسی چیز کا علم وہ خود ہی ان کو دینا چاہے۔ اس کی حکومت آسمانوں اور زمین پر چھائی ہوئی ہے اور ان کی نگہبانی اس کے لیے کوئی تھکا دینے والا کام نہیں ہے۔ بس وہی ایک بزرگ و برتر ذات ہے۔‘‘ 3. ہر فرض نماز کے بعد بذیل سورتیں پڑھنا: ﴿قُلْ يٰٓاَيُّہَا الْكٰفِرُوْنَ۝۱ۙ ﴾قُلْ ہُوَاللہُ اَحَدٌ۝۱ۚ ﴾قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ۝۱ۙ ﴾قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ۝۱ۙ ﴾ فجر کی نماز کے بعد دن شروع ہوتے وقت تین تین بار؛ اوررات کی ابتداء میں مغرب کے بعد ؛ تین تین بار؛ اور ایسے ہی سوتے وقت بھی۔ [نوٹ ]:حدیث میں ہے: ’’ جو انسان صبح وشام کوتین تین بار یہ سورتیں پڑھ لے ‘اس کیلئے ہر مصیبت اور آفت سے حفاظت کیلئے کفایت کرجاتی ہیں ۔‘‘ صحیح أبو داؤد (۵۰۸۲)۔ صحیح الترمذي (۳۵۷۵)۔ حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :’’بیشک ان سورتوں سے کوئی بھی انسان بے نیاز نہیں ہوسکتا۔ان سورتوں کو بدنظری ختم کرنے ‘جادو سے بچنے اور تمام آفات و مصائب سے حفاظت کرنے میں خاص تاثیر حاصل ہے ۔‘‘ بدائع الفوائد (۲/۱۹۹)۔(مترجم) 4. شام کے وقت سورت بقرہ کی آخری یہ دو آیات پڑھنا:  ﴿ اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْہِ مِنْ رَّبِّہٖ وَالْمُؤْمِنُوْنَ۝۰ۭ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللہِ وَمَلٰۗىِٕكَتِہٖ وَكُتُبِہٖ وَرُسُلِہٖ۝۰ۣ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِہٖ۝۰ۣ وَقَالُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا۝۰ۤۡ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَاِلَيْكَ الْمَصِيْرُ۝۲۸۵ لَا يُكَلِّفُ اللہُ نَفْسًا
Flag Counter