Maktaba Wahhabi

325 - 432
رَّحِيْمًا۝۱۱۰ ﴾[ النساء] ’’ اور جو شخص کوئی برا کام کر بیٹھے یا اپنے حق میں ظلم کرلے پھر اللہ سے بخشش مانگے تو اللہ کو بخشنے والا اور مہربان پائے گا ۔‘‘ 628۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ’’ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے! اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ تمہیں لے جاتا اور ایسی قوم لے آتا جو گناہ کرتے پھر اللہ سے مغفرت طلب کرتے تو اللہ انہیں معاف فرما دیتا۔‘‘ صحيح: رواه مسلم في التوبة (2749). 629۔حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : انہوں نے اپنی موت کے وقت کہا: ’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوئی ایک حدیث تم سے چھپائے رکھی تھی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ’’ اگر تم گناہ نہ کرتے تو اللہ تعالیٰ ایسی مخلوق پیدا فرماتا جو گناہ کرتی اور اللہ انہیں معاف فرماتا۔‘‘ ایک روایت کے الفاظ ہیں : اگر تمہارے بخشنے کے لئے تمہارے پاس گناہ نہ ہوتے تو اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آتا جن کے گناہ ہوتے اور ان کے گناہوں کو معاف کیا جاتا۔ [صحيح: رواه مسلم في التوبة (2748: 9).] 630۔حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  ’’ اگر لوگ گناہ نہ کریں تو اللہ تعالیٰ کسی دوسری مخلوق کو پیدا کردیں جو گناہ کریں اورپھر اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرما دیں ؛ بیشک اللہ تعالیٰ بڑے ہی غفور و رحیم ہیں ۔‘‘  حسن: رواه الحاكم (4/246)، والبزار (2450)، والطبراني في الأوسط (مجمع البحرين-4742). 631۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( کُلُّ ابْنِ آدَمَ خَطَّائٌ وَخَيْرُ الْخَطَّائِينَ التَّوَّابُونَ )) ’’ تمام ابن آدم انسان خطاکار ہیں اور ان میں سب سے بہترین توبہ کرنے والے ہیں ۔‘‘
Flag Counter