Maktaba Wahhabi

310 - 432
أعطيتني، ولا تفتني بما حرمتني)) ’’ یا اللہ !میرے لیے میرے گناہ اور میری خطائیں معاف فرما؛ میرا عمد اور میرا مذاق اور میري سنجیدگی؛ اور مجھے اس چیز کی برکت سے محروم نہ رکھ جس سے تو نے مجھے نوازا ہے؛ اور جس سے محروم رکھا ہے ؛ اس سے فتنہ میں مبتلا نہ کر۔‘‘  [حسن: رواه أبو يعلى (مطالب-3346)، والطبراني في الأوسط (مجمع البحرين 4690). ] 591۔ حضرت بسر بن أرطاة قرشی فرماتے ہیں : میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کر رہے تھے :  «اللّٰهم أحسن عاقبتنا في الأمور كلها، وأجرنا من خزي الدنيا وعذاب الآخرة». ’’ اے اللہ ! تمام امور میں ہماری عاقبت سنوار دے؛ اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے محفوظ رکھ۔‘‘ [حسن: رواه عبد اللّٰه بن أحمد في زياداته على المسند (17628)، وابن حبان (949).]  592۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: (( اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي وَانْصُرْنِي عَلَی مَنْ يَظْلِمُنِي وَخُذْ مِنْهُ بِثَأْرِي.)) ’’اے اللہ ! مجھے میری سماعت اور بصارت سے فائدہ پہنچا اور انہیں میرا وارث کر دے (یعنی میری زندگی تک باقی رکھ) اور مجھ پر جو ظلم کرے اس کے خلاف میری مدد فرما اور اس سے میرا بدلہ لے۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے :اور مجھے ان میں میرا انتقام دیکھا دے۔‘‘  حسن: رواه الترمذي (3604/7)، والبخاري في الأدب المفرد (650)، والحاكم (1/523، 2/142). 593۔ حضرت عبداللہ بن یزید خطمی انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے: ((اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي حُبَّکَ وَحُبَّ مَنْ يَنْفَعُنِي حُبُّهُ عِنْدَکَ اللَّهُمَّ مَا
Flag Counter