Maktaba Wahhabi

263 - 432
عذاب لے کر آتی ہے۔ اسے برا بھلا نہ کہو۔ لیکن اللہ تعالیٰ سے اس کی بھلائی کا سوال کرو اور اس کے شر سے پناہ مانگو۔‘‘  صحيح: رواه أبو داود (5097)، وابن ماجه (3727)، وأحمد (7413)، والبخاري في الأدب المفرد (720)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (931-932)، وصحّحه ابن حبان (1007)، والحاكم (4/285). 488۔حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  ’’ ہوا کو گالی نہ دو اگر تم کوئی ناپسندیدہ بات دیکھو تو کہو : (( اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُکَ مِنْ خَيْرِ هَذِهِ الرِّيحِ وَخَيْرِ مَا فِيهَا وَخَيْرِ مَا أُمِرَتْ بِهِ وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ الرِّيحِ وَشَرِّ مَا فِيهَا وَشَرِّ مَا أُمِرَتْ بِهِ)) ’’اے اللہ ہم تجھ سے اس ہوا کی بھلائی اور جو کچھ اس میں ہے کی بھلائی اور جس بات کا حکم دیا گیا ہے کی بھلائی چاہتے ہیں اور اس کے شر، اس کے اندر جو کچھ ہے یا جس کا اسے حکم دیا گیا ہے کہ برائی سے تیری پناہ چاہتے ہیں ۔‘‘ حسن: رواه الترمذي (2252)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (934)، وعبداللّٰه بن أحمد في زوائد المسند (21139). 489۔حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’ جب آندھی چلتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے :  «اللّٰهم إني أسألك من خير ما أرسلت به، وأعوذ بك من شر ما أرسلت به». ’’ اے اللہ ! میں اس بھلائی کا سوال کرتا ہو؛ جسے دیکر اسے بھیجا گيا۔ اور اس سے پناہ مانگتا ہوں جسے دیکر اسے بھیجا گياہے۔‘‘ اور ایک روایت کے شروع میں اتنا زیادہ ہے :جب آندھی کو دیکھتے تو گھبرا جاتے۔  صحيح: رواه البخاري في الأدب المفرد (7171)، وأبو يعلى (2905)، والطحاوي في شرح المشكل (926). واللفظ الثاني رواه أبو يعلى (8391) بإسناد حسن. 490۔حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے :’’جب تیز آندھی چلتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے:
Flag Counter