مجھے اپنی طرف سے رحمت سے نواز دے۔ بیشک تو نوازنے والا ہے۔‘‘
حسن: رواه أبو داود (5061)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (865)، وابن حبان (5531)، والحاكم (1/540).
485۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ :
’’وہ ایک شب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں رہے وہ ان کی خالہ ہیں ۔
ابن عباس کہتے ہیں :میں بستر کے عرض میں لیٹ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی بیوی اس کے طول میں لیٹیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے ۔ جب آدھی رات ہوئی یا اس سے کچھ پہلے یا اس سے کچھ بعد، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے اور نیند میں اپنے چہرہ کو اپنے ہاتھ سے ملتے ہوئے بیٹھ گئے۔، پھر سورت آل عمران کی آخری دس آیتیں تلاوت کیں :
﴿اِنَّ فِيْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّھَارِ لَاٰيٰتٍ لِّاُولِي الْاَلْبَابِ۱۹۰ۚۙ.﴾ إلى قوله تعالى: يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَصَابِرُوْا وَرَابِطُوْا ۰ۣ وَاتَّقُوا اللہَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۲۰۰ۧ﴾. [ آل عمران: 190-200].
بلاشبہ آسمانوں اور زمین کے بنانے میں اور یکے بعد دیگرے رات اور دن کے آنے جانے میں دلائل ہیں اہل عقل کے لیے جن کی یہ حالت ہے کہ۔ ۔۔۔اے لوگو جو ایمان لائے ہو، صبر سے کام لو، باطل پرستوں کے مقابلہ میں پامردی دکھاؤ، حق کی خدمت کے لیے کمر بستہ رہو، اور اللہ سے ڈرتے رہو، امید ہے کہ فلاح پاؤ گے۔‘‘ ؏
[: رواه البخاري في التفسير (4572)، ومسلم في صلاة المسافرين (763: 182).]
|