Maktaba Wahhabi

70 - 382
’’ کہ ایک آدمی نے انصار کی عورت سے نکاح کرنا چاہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اسے ایک نظر دیکھ لے کیونکہ انصار کی آنکھوں میں کچھ خلل ہوتا ہے۔‘‘ منگنی کرنا، منگیتر کا انگوٹھی پہنانا اور دودھ پلائی کی رسم: سوال : کیا اسلام میں منگنی جائز ہے ؟ اس طرح منگیتر کی طرف سے انگوٹھی پہنانے کی رسم اور دودھ پلائی کی رسم جائز ہے؟ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ جائز ہے۔ (سائل ) ( ۲۵ جون ۲۰۰۴ء) جواب : اسلام میں منگنی کاجواز ہے تاہم منگیتر کا انگوٹھی پہنانا اور دولہا کو خاندان کی عورت کا با حجابانہ دودھ پلانا محض رسمیں ہیں، شریعت میں ان کا کوئی ثبوت نہیں ان سے بچنا از حد ضروری ہے۔ منگنی کی رسم کے طور پر لڑکے اور لڑکی کو انگوٹھی پہنانے کاحکم ؟ سوال : منگنی کی رسم کے طور پر لڑکے اور لڑکی کو انگوٹھی پہنانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟( اگر لڑکے کو چاندی کی انگوٹھی پہنائی جائے؟)(سائل) (۲۱ جون ۲۰۰۲ء) جواب : کوئی حرج نہیں، طبعی خوشی میں داخل ہے ، بشرطیکہ غیر مسلموں کی نقالی مقصود نہ ہو۔ ۷۔شادی بیاہ میں منگنی سے شب زفاف کی صبح ولیمہ تک مسنون طریقے کون سے ہیں؟ سوال : شرع محمدی میں شادی بیاہ منگنی کے پیغام سے لے کر شب زفاف کی صبح ولیمہ تک کا کون سا طریقہ منقول ہے؟ نیز کیا شادی خالصۃً ایک شرعی حکم اور دینی معاملہ ہے کہ ایجاب وقبول سے قبل وبعد اس کی جزئیات میں بھی نماز روزہ کی طرح شرعی احکام کی پابندی ضروری ہے یا اس کی جزئیات لباس دوا اور غذا وغیرہ کی طرح ہر معاشرے، خطے یا قوم کے لحاظ سے ان کے رواج کے مطابق بشرطیکہ وہ کسی نص شرعی سے متصادم نہ ہوں مختلف ہوسکتی ہیں؟ اوّل صورت میں شادی کے درج ذیل امور ومعاملات جائز ہیں یا ناجائز؟ بالدلیل تحریر فرمادیں، جزاکم اللہ خیراً۔ 1 منگنی کی تکمیل پر مٹھائی وغیرہ کی تقسیم اور طرفین کا کپڑے وغیرہ لینادینا۔ 2 منگیتر کو منگنی کی انگوٹھی خود پہنانا۔ 3 میت کے چالیسویں کی طرح شادی کا دن مقرر کرنا۔ 4 دن مقرر کرنے کے لیے آنے والوں کو کپڑے وغیرہ دینا۔ 5 بارات یعنی جنج اور اس کے متعلقات شہ بالہ، بری، کھٹ یعنی دودھ پلائی اور اس کی لاگ وغیرہ۔ 6 شب زفاف میں دلہن کو خاص تحفہ مثلاً انگوٹھی یا گھڑی وغیرہ دینا۔
Flag Counter