Maktaba Wahhabi

270 - 418
رِّزْقِ رَبِّكُمْ وَاشْكُرُوا لَهُ ۚ بَلْدَةٌ طَيِّبَةٌ وَرَبٌّ غَفُورٌ ﴿١٥﴾ فَأَعْرَضُوا فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ سَيْلَ الْعَرِمِ وَبَدَّلْنَاهُم بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَيْ أُكُلٍ خَمْطٍ وَأَثْلٍ وَشَيْءٍ مِّن سِدْرٍ قَلِيلٍ ﴿١٦﴾ ذَٰلِكَ جَزَيْنَاهُم بِمَا كَفَرُوا ۖ وَهَلْ نُجَازِي إِلَّا الْكَفُورَ ﴿١٧﴾ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ الْقُرَى الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا قُرًى ظَاهِرَةً وَقَدَّرْنَا فِيهَا السَّيْرَ ۖ سِيرُوا فِيهَا لَيَالِيَ وَأَيَّامًا آمِنِينَ ﴿١٨﴾ فَقَالُوا رَبَّنَا بَاعِدْ بَيْنَ أَسْفَارِنَا وَظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ فَجَعَلْنَاهُمْ أَحَادِيثَ وَمَزَّقْنَاهُمْ كُلَّ مُمَزَّقٍ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ Ě ’’سبا(قوم) کے لیے ان کی بستی میں یقینا ایک عظیم نشانی تھی، دائیں اور بائیں طرف دوباغ تھے،(ہم نے کہا:) تم اپنے رب کا رزق کھاؤ، اور اس کا شکر ادا کرو،(یہ) پاکیزہ شہر ہے، اور رب بڑا بخشنے والا ہے، پھر انھوں نے (جب ہدایت سے) منہ موڑا تو ہم نے ان پر بند(ڈیم) کا سیلاب بھیج دیا، اوران کے دونوں باغوں کے بدلے میں ہم نے انھیں دوایسے باغ دیے جو بدمزہ پھل،(بکثرت) جھاؤ اور کچھ بیریوں والے تھے۔یہ ہم نے انھیں ان کی ناشکری کی سزا دی،اور ہم ناشکروں ہی کو سزا دیتے ہیں۔اور ہم نے ان (اہل سبا) کے اور ان بستیوں کے درمیان جن میں ہم نے برکت رکھی تھی، کئی بستیاں باہم متصل(سرِراہ آباد) رکھی تھیں، اوران میں ہم نے چلنے (آنے جانے) کی منزلیں مقرر کردی تھیں۔(ہم نے کہا:) تم ان میں راتوں اور دنوں کو امن سے سفر کرو۔ پھر انھوں نے کہا:اے ہمارے رب! ہمارے سفروں میں دوریاں (مشکلات) پیدا کردے ، اور انھوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا، چنانچہ ہم نے انھیں افسانے بنا ڈالااور مکمل طور پر ٹکڑے ٹکڑے کردیا، بلاشبہ اس میں ہر صابر و شاکر کے لیے عظیم نشانیاں ہیں۔‘‘[1]
Flag Counter