Maktaba Wahhabi

356 - 382
’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اب میرے لیے انکار کی گنجائش نہ رہی۔ راوی نے کہا، معقل نے پھر اپنی بہن کا نکاح سابقہ شوہر سے کردیا۔‘‘ مصالحاتی کمیٹی کے سامنے طلاق کا لفظ بولنا؟ سوال :ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ ناراض ہو جائے اور مصلحین صلح کے لیے اسے کہیں تو وہ مصلحین کو یہ کہے کہ میں نے طلاق دے دی ہے صلح نہیں کرسکتا جب کہ اُس نے بیوی کے سامنے طلاق نہیں کہی اور نہ ہی تحریراً بھیجی ہے ۔ دو سال گزر گئے ہیں نہ رجوع کرتا ہے بلکہ آگے نئی شادی کرلیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اس کی بیوی کو مطلقہ شمار کیا جائے گا یا نہیں؟ مندرجہ بالا بیان کے دو تین متقی گواہ موجود ہیں۔ (سائل : بلیاجوئیا چک ۴۲۲ گ ب نزد تاندلیانوالہ) (۶ مارچ ۱۹۹۲) جواب :مصالحاتی کمیٹی کے سامنے خاوند کا اقرار کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے۔بعینہٖ یہ طلاق ہی تصور ہو گی۔ لفظ طلاق کی ادائیگی بیوی کے سامنے یا تحریر میں آنا ضروری نہیں ہے چونکہ خاوند نے اپنے ملفوظ کلمات سے عدت کے اندر رجوع نہیں کیا۔ لہٰذا عدت گزرنے کی صورت میں وہ زوجیت سے نکل چکی ہے۔ جہاں چاہے باجازت ولی نکاح کر سکتی ہے۔ نیز طلاق رجعی کی صورت میں وہ سابقہ خاوند سے بھی عقد کر سکتی ہے۔(وَاللّٰہُ سُبْحَانَہُ وَتَعَالٰی اَعْلَمُ ۔) طلاقِ ثلاثہ کے بعد رجوع / نکاح کاحکم: سوال : ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تقریباً ۷۔۶ سال قبل ایک طلاق بذریعہ ڈاک ارسال کی۔ جس طلاق کو عورت نے معلوم ہونے پر واپس کردیا اور اس طلاق پر رجوع ہوگیا۔ بعد ازیں ۹۶/۴/۲۸ کو دوسری طلاق دستی دو آدمیوں کی موجودگی میں دی گئی۔ پھر رجوع ہوگیا۔ پھر تیسری طلاق ۹۶/۵/۱۹ کو دو آدمیوں کی موجودگی میں دے دی گئی۔ کیا اب ﴿ثَلٰثَۃَ قُرُوْٓئٍ﴾ کی تفصیل میں مراجعت کی کوئی گنجائش ہے۔ ﴿اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ …فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ﴾ (البقرۃ:۲۲۹،۲۳۰) کے پیش نظر ۹۰ دن یا تین حیض کی صورت میں اگر مراجعت کی شرعی گنجائش ہے تو وضاحت فرما کر عند اللہ مشکور ہوں۔ بَیِّنُوْا تُوجرُوْا۔ جواب : صورتِ مرقومہ میں بلا نکاح ثانی رجوع کی گنجائش نہیں۔ قرآن مجید میں ہے: ﴿فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنْم بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِمَآ اَنْ یَّتَرَاجَعَآ اِنْ ظَنَّآ اَنْ یُّقِیْمَا حُدُوْدَ اللّٰہِ ﴾ (البقرۃ: ۲۳۰) ’’پھر اگر شوہر( دو طلاقوں کے بعد تیسری) طلاق عورت کو دے دے تو اس کے بعد جب تک عورت کسی
Flag Counter