Maktaba Wahhabi

66 - 382
جہاں لڑکی پسند نہیں کرتی تھی۔ اس لیے لڑکی کو مجبوری کی حالت میں والدین کی اجازت کے بغیر اپنی پسندیدہ جگہ نکاح کرنا پڑ گیا ہے۔ اس لیے یہ نکاح صحیح ہے تو عدالت کا یہ فیصلہ شرعاً صحیح ہو گا۔ (۳) جہاں تک شیعہ مذہب کا تعلق ہے تو واقعہ یہ ہے کہ شیعوں کی ہر چیز مسلمانوں سے الگ ہے۔ ان کا کلمہ الگ ہے، ان کی اذان اور نماز الگ ہے۔ ان کے عقائد مسلمانوں کے عقائد سے مختلف ہیں۔ حتی کہ قرآن کریم تک کو وہ نہیں مانتے۔ان کے نزدیک یہ قرآن محرف ہے۔ اہل اسلام کو وہ مسلمان(حقیقی مومن) نہیں مانتے۔ قرنِ اوّل کے سب سے بہتر مسلمانوں (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ) کو وہ مسلمان نہیں مانتے۔ تو آج کل کے مسلمانوں کو وہ کیوں کر مومن تسلیم کر سکتے ہیں۔ اس لیے یہ حقیقت اگرچہ بڑی تلخ ہے لیکن اسے تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں کہ شیعہ اور مسلمان دونوں ایک دوسرے سے الگ ہیں۔ اگر شیعہ عقائد و اعمال صحیح ہیں تو مسلمان کافر ہیں اور اگر مسلمان اپنے عقائد و اعمال کی رُو سے واقعتا مسلمان ہیں تو پھر یقینا شیعہ کافر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاک و ہند کے علماء نے متفقہ طور پر شیعہ کو ان کے کفریہ عقائد کی بنیاد پر کافر قرار دیا ہے۔ یہ متفقہ فتویٰ ہندوستان کے علاوہ پاکستان میں بھی چھپ چکا ہے۔ بنابریں اگر کوئی شیعہ لڑکی مسلک اہل حدیث قبول کرلیتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کفر سے تائب ہو کر مسلمان ہو گئی ہے۔ جب کہ اس کے والدین بدستور شیعہ یعنی کافر ہیں اس لیے اب مسلمان لڑکی کے وہ ولی بننے کے اہل ہی نہیں ہیں۔ اس صورت میں یہ مسلمان لڑکی بذریعہ عدالت یا پنچائت کسی مسلمان سے اپنا نکاح کرا سکتی ہے اور یہ نکاح شرعاً صحیح ہے۔ غیر اہل حدیث رشتہ داروں سے رشتہ لینا یا دینا؟ سوال : کیا حنفیوں کو رشتہ دینا یا ان سے رشتہ لینا جائز ہے ؟ مطلب یہ کہ ان سے شادی بیاہ کرنا جائز ہے یا نہیں۔ اب ہم تین گھرانے اہل حدیث ہوگئے ہیں۔ اللہ کے فضل سے ، باقی رشتہ دار حنفی(دیوبندی) ہیں کوئی چچا ، کوئی ماموں اور کوئی خالہ تو کوئی بھائی ہے۔ کیا ان سے تعلق ختم کرلیا جائے رشتہ لینے اور دینے کی حد تک۔ (سائل اصغر محمود) (۷ اکتوبر۱۹۹۴ء) جواب : ان لوگوں سے رشتہ ناطہ قائم کرنا بھی غیر درست ہے۔ اور متعصب دیوبندی بھی اسی زمرہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ البتہ معتدل سے بہ نیت خیر خواہی تعلق قائم رکھنے کا کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا۔ ﴿ لَعَلَّ اللّٰہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِکَ اَمْرًا ﴾ (الطلاق : ۱) اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات کے منکر شخص سے رشتہ داری قائم کرنا یا نکاح کرنا: سوال : اگر ہمارا کوئی رشتے دار،عزیز یا دوست ہمارے سامنے اللہ تعالیٰ کو اس کی ساری صفات کے ساتھ ماننے سے
Flag Counter