وہ غم و غصہ سے بھرا ہوتا ہے۔ وہ اس عار کے باعث جس کی اسے بشارت دی گئی، لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے،(سوچتا ہے) کیا اپنی توہین کے باوجود اسے باقی رکھے یا اسے مٹی میں دبا دے؟ آگاہ رہو!بہت برا ہے جو وہ فیصلہ کرتے ہیں۔‘‘[1] (2) عورت کے حق ملکیت اور جو کچھ وہ حلال طریقے سے کماتی ہے اس سے فائدہ اٹھانے کا حق اللہ تعالیٰ نے اس فرمان میں تسلیم کیا ہے: ’’مردوں نے جو کما یا اس میں ان کا حصہ ہے اور عورتوں نے جو کمایا اس میں ان کا حصہ ہے، اور تم اللہ سے اس کا فضل مانگتے رہو۔‘‘[2] (3) اللہ تعالیٰ نے عورت کو جاہلیت کے ظلم سے کامل نجات بخشی ہے حتی کہ کھانے کے معاملے میں بھی عورت کو انصاف مہیا کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’اور انھوں (مشرکوں) نے کہاکہ ان (حرام کیے ہوئے) چوپایوں کے پیٹ میں جو بچہ ہو وہ خالص ہمارے مردوں کے لیے ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے اور اگر وہ مردہ ہو تو مرد اور عورتیں سب اس میں شریک ہیں۔جلد ہی اللہ انھیں اس طرح (خود ہی حلال اور حرام) طے کرنے کی سزا دے گا، بے شک وہ بڑی حکمت والا اور خوب جاننے والا ہے۔‘‘[3] |
Book Name | قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے |
Writer | فضیلۃ الشیخ محمود بن احمد الدوسری |
Publisher | مکتبہ دار السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | پروفیسر حافظ عبد الرحمن ناصر |
Volume | |
Number of Pages | 418 |
Introduction |