Maktaba Wahhabi

172 - 382
سے استدلال کیا ہے کہ مطلق رضاعت سے حرمت ثابت ہوجاتی ہے جب کہ دیوبندی فتوے میں صرف مشارٌ الیہ حدیث سے استدلال کیا گیا ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ مجمل کو مفصل پر محمول کیا جائے گا کما تقدم۔ جامعہ نعیمیہ کے مفتی نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاا کی حدیث کے بارے میں بحوالہ ہدایہ جو منسوخ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ بالکل بے بنیاد اور بلا دلیل ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ شرح مسلم میں فرماتے ہیں کہ بعض نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ روایت منسوخ ہے۔ یہ نظریہ باطل ہے۔ نسخ مجرد دعویٰ سے ثابت نہیں ہوتا۔(۱/۴۶۸) پھر قرآن اور حدیث میں بلا وجہ تعارض پیداکرنا کوئی عقلمندی نہیں بلکہ قرآن کے مطلق کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت پر محمول کیا جائے گا۔ امام نووی رحمہ اللہ نے ’’شرح مسلم‘‘ میں اس نظریہ کی بھی تردید کی ہے۔ ’’کہ یہ حضرت عائشہ کا اپنا خیال ہے۔‘‘ فرماتے ہیں: وَہَذَا خَطَأٌ فَاحِشٌ بَلْ قَدْ ذَکَرَہُ مُسْلِمٌ وَغَیْرُہُ مِنْ طُرُقٍ صِحَاحٍ مَرْفُوعًا مِنْ رِوَایَۃِ عَائِشَۃَ وَمِنْ رِوَایَۃِ أُمِّ الْفَضْلِ ۔[1] مفتی بریلوی کا یہ دعویٰ بھی بلا دلیل ہے کہ اکثر صحابہ خمس رضعات کو آیت قرآنی سے منسوخ مانتے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ نسخ پر کوئی دلیل قائم نہیں ہو سکی۔ پھر خمس رضعات مرفوع روایت ہے، رائے نہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کے قول کو اس پر ترجیح دی جا سکے جب کہ خمس رضعات نص ِ نبویؐ کی صورت میں موجود ہے۔ تو پھر اشتباہ کا تو ادنیٰ سا شبہ بھی باقی نہ رہا کہ ہم اپنی طرف سے حرام کو حلال پر غلبہ دیں۔ یاد رہے حلت اور حرمت کی اتھارٹی ہمارے پاس نہیں بلکہ اس کا معیار کتاب و سنت ہیں۔ پھر دفعہ سے مراد پانچ گھونٹ نہیں جس طرح کہ بریلوی مفتی کا فہم ہے بلکہ دفعہ سے مقصود یہ ہے کہ بچہ پستان منہ میں لے کر چوسے پھر اپنے اختیار سے بغیر کسی عارضہ کے چھوڑ دے۔ تو یہ ایک رضعہ ہوا۔ ملاحظہ ہو نیل الاوطار۔ اخیر میں یہ بھی یاد رہے کہ بریلوی مفتی نے جو اہلحدیث پر طعن و تشنیع کی ہے اس میں ہم انھیں معذور سمجھتے ہیں کیونکہ مخالف پر زبان درازی کرنا رضوی سنت کا احیاء ہے۔ یہ زبان انہی کو مبارک ہو۔ اَعَاذَنَا اللّٰہُ مِنْہَا خاوند کا اپنی بیوی کا سارا دودھ پی جانا: سوال :کسی کا کہنا ہے کہ میرا خاوند میرا سارا دودھ پی لیتاہے میرا بچہ بھوکا رہتا ہے۔ میرا نکاح باطل ہوا ہے کہ نہیں؟جائز صورت سے آگاہ فرمائیں۔(۳۰دسمبر۱۹۹۴ء) جواب : خاوند کا یہ فعل درست نہیں تاہم اس سے حرمت ثابت نہیں ہوتی کیونکہ راجح مسلک کے مطابق رضاعت کبیر
Flag Counter