Maktaba Wahhabi

156 - 418
’’بے شک ہم ہی نے یہ قرآن نازل کیا اور بے شک ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔‘‘[1] (4) اسی طرح یہ بات بھی قرآن کریم کی بزرگی پر دلالت کرتی ہے کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ارشادِ عالی میں اس کی حفاظت کی قسم کھائی ہے اوراسے بزرگی اور ’’مجد ‘‘سے موصوف کیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’قٓ! قسم ہے قرآن مجید کی۔‘‘[2] چونکہ قرآن کریم بڑی شان والا ہے اوراللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا گیا ہے ، لہٰذا اس پر ایمان لانا فرض ہے اوراس کے احکام و قوانین اورنظام پر عمل کرنا شرط لازم ہے جس کے بغیر کوئی چارئہ کار نہیں۔[3] قرآن کریم کے وصف ’’مجید‘‘ کی ذیلی گفتگو میں جو یہ بیان ہوا ہے کہ شرف و کرم اورحسنات و برکات قرآن کریم پر ختم ہیں تو عرض ہے کہ اس کے معانی بڑے وسیع اور نہایت عظیم ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہر بری تدبیر کرنے والے کی بری تدبیر اور تفریح پسند کی لغویات سے قرآن حکیم کی بھرپور حفاظت فرمائی ہے۔ یہ بات بڑی وضاحت سے قرآن کریم کی عظمت و رفعت اور بے مثل مقام و منزلت پر دلالت کرتی ہے۔ ٭ اَلْعَظِیْمُ: اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی عظمت و رفعت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے:
Flag Counter