Maktaba Wahhabi

277 - 418
’’اور یقینا ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے فضیلت عطا کی (ہم نے حکم دیا) اے پہاڑو! اس کے ساتھ تسبیح دہراؤ، اور (اے) پرندو!(تم بھی) اور ہم نے اس کے لیے لوہا نرم کر دیا کہ تو کامل اور کشادہ زرہیں بنا اور کڑیاں جوڑنے میں (مناسب) اندازہ رکھ، اور تم (سب) نیک عمل کرو۔ تم جو کچھ کرتے ہو بلاشبہ اسے میں خوب دیکھ رہا ہوں۔‘‘[1] ٭ حضرت داؤد کوزرہوں کی صنعت کی تعلیم دینے کی بابت اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اور ہم نے اسے تمھارے لیے زرہ کی صنعت سکھائی تھی، تاکہ تمھاری لڑائی (کی تکلیف) سے تمھیں بچائے، پھر کیا تم شکر کرنے والے ہو؟‘‘[2] ٭ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حلم والے بیٹے کا انعام دیا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’چنانچہ ہم نے اسے بہت حلم والے لڑکے(اسمٰعیل) کی بشارت دی۔‘‘[3] ٭ نیز اسحاق علیہ السلام کی خوش خبری بھی دی ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اور ہم نے ابراہیم کو اسحق(بیٹے) کی بشارت دی ،جو صالح لوگوں میں سے نبی ہو گا۔‘‘[4] ٭ حضر ت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کے لیے سمندر پھاڑ کر راستہ دیا ۔یوں فرعون اور اس کے لشکر سے انھیں نجات دے کر ان پر انعام فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
Flag Counter