Maktaba Wahhabi

361 - 382
اگرچہ کئی اہل علم تین حیضوں کے قائل ہیں لیکن راجح مسلک پہلا ہے ملاحظہ ہو : نیل الاوطار:۶/۲۵۶۔ غیر حائضہ کے لیے عدت تین ماہ ہے جس طرح کہ حاملہ کی عدت وضع حمل ہے۔ ملاحظہ ہو :’’سورۃ الطلاق‘‘ ۵۔ہاں مختلعہ حیض سے فراغت کے بعد نکاح ثانی کرنے کی مجاز ہے اور غیر حائضہ یا یائسہ (جسے ماہواری کی امید نہ ہو) کی عدت تین ماہ ہے جس طرح کہ ’’سورۃ طلاق‘‘ میں تصریح موجود ہے۔ اگر کوئی کہے ’’سورۃ الطلاق‘‘ کی آیت میں تو بظاہر مطلقہ کا ذکر ہے مختلعہ کا نہیں۔اس کا جواب یہ ہے کہ اصلاً احکام ایک جیسے ہیں۔ الا یہ کہ کسی جگہ کسی عورت کی تخصیص ہو جس طرح کہ حائضہ مختلعہ (ماہواری کے ایام بھول جانے والی) کے لیے ایک حیض منصوص ہے اور حامل متوفی عنہا زوجہا چار ماہ دس دن عدت کی بجائے وضع حمل کا انتظار کرے۔ ۶۔خلع کی صورت میں چونکہ علیحدگی بلا رجوع حتمی ہوتی ہے۔ اس لیے فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کے قصہ کی بناء پر رہائش اور نفقہ(خرچہ) بذمہ خاوندنہیں۔(مسلم) عورت اپنے معاملات کی خود ذمہ دار ہے۔ میاں بیوی کی مرضی کے خلاف عدالتی خلع کا حکم: سوال : ایک عورت کی اٹھارہ سال قبل شادی ہوئی۔ کئی بچوں کی ماں ہے ، خانگی امور میں بعض معمولی اختلافات کو بنیاد بنا کر چند رشتہ داروں نے جائداد کے لالچ میں اسے شوہر سے علیحدگی پر اکسایا اور عدالت میں خلع کا دعویٰ کروا دیا۔ عدالت کی تاریخوں میں عورت کو شوہر کے سامنے نہیں آنے دیا گیا۔ آخر عدالتی تاریخ کا ہیر پھیر کرکے جج سے عورت کے حق میں فیصلہ لے لیا۔ شوہر نے نظر ثانی کی اپیل کی ہے کہ جج کو بغیر طرفین کی بات چیت کے قانوناً فیصلے کا حق نہیں پہنچتا تھا۔ شوہر نے کوئی طلاق دی نہ دینا چاہتا ہے۔ اب اگر فیصلہ کالعدم قرار دے دیا جائے اور عورت بدستور سابق گھر بسانے پر رضا مند ہو جائے تو کیا سابقہ عقد شرعاً قائم رہے گا یا اعادہ کرنا پڑے گا؟ جواب : خلع کے جواز کی شروط درج ذیل ہیں: ۱۔ناپسندیدگی کا اظہار عورت کی طرف سے ہو۔ ۲۔عورت اس وقت تک خلع کا مطالبہ نہ کرے جب تک اس کی کراہت و ناپسندیدگی اس حد تک نہ پہنچ جائے کہ حقوق زوجیت میں اللہ کی حدود کی پابندی کرنا اس کے لیے مشکل ہو جائے۔ ۳۔مرد جان بوجھ کر اگر عورت کو تنگ کر رہا ہے کہ وہ خلع پر مجبور ہوجائے تو ایسی صورت میں اس کے لیے بیوی سے معاوضہ لینا حرام ہے اور وہ اللہ کی نافرمانی کا مرتکب ہے۔ جج کا مذکورہ فیصلہ چونکہ خلع کی شرائط پر پورا نہیں اترتا لہٰذا علیحدگی نہیں ہوگی سابقہ نکاح برقرار ہے۔ کیا خلع بھی طلاق ہی ہے؟ سوال : ایک عورت نے عدالت میں خلع کا دعویٰ کیا، شوہر نے طلاق نہ دی اور بمطابق سورۃ النساء:۲۵، خلع کا فیصلہ
Flag Counter