Maktaba Wahhabi

259 - 418
’’کیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے ہم نے کتنی ہی قومیں ہلاک کر دیں جنھیں ہم نے زمین میں ایسی طاقت دی تھی جو تمھیں نہیں دی؟ اور ہم نے ان پر موسلادھار بارش نازل کی اور نہریں بنائیں جو ان کے نیچے بہتی تھیں ، پھر ہم نے ان کے گناہوں کے باعث انھیں ہلاک کر دیا، اور ان کے بعد دوسری قومیں پیدا کیں۔‘‘[1] اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’کیا وہ زمین میں گھومے پھرے نہیں، پھر وہ دیکھتے کہ ان لوگوں کا انجام کیسا ہوا جو ان سے پہلے تھے؟ وہ ان سے قوت میں زیادہ تھے اور انھوں نے زمین کو ان سے بڑھ چڑھ کر زیادہ جوتا اور آباد کیا تھا جتنا کہ انھوں (کفارِ عرب) نے آباد کیا اور ان کے رسول ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے، پھر اللہ (ایسا) نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا، لیکن وہ (خود ہی) اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے۔‘‘[2] یہاں جو کچھ کہا گیا ہے اس کا مدعا یہ ہے کہ امت مسلمہ گزری ہوئی قوموں کے احوال سے عبرت پکڑے اور ان جیسے افعال و اقوال سے دور رہے تاکہ وہ اس ہلاکت و تباہی سے بچ جائے جس سے سابقہ قومیں نہیں بچ سکیں۔ اللہ تعالیٰ نے اکثر قرآنی قصص و واقعات میں صریحاً فرمایا ہے کہ اس نے اپنے دوستوں کے دشمنوں سے ان کا انتقام لیا ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
Flag Counter