’’بے شک ہم اس چیز کا انکار کرنے والے ہیں جس پر تم ایمان لائے ہو۔‘‘[1] حضرت لوط علیہ السلام اور ان کے پیرو کاروں کے متعلق قوم نے کہا: ’’انھیں اپنی بستی سے نکال دو، بے شک یہ لوگ بڑے پاک صاف بنتے ہیں۔‘‘[2] حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم نے ان سے کہا: ’’اے شعیب! ہم تمھیں اور ان لوگوں کو جوتمھارے ساتھ ایمان لائے ہیں، اپنی بستی سے ضرور نکال دیں گے، یا تم ہمارے دین میں لوٹ آؤ گے۔‘‘[3] قوم فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نسبت کہا: ’’بے شک یہ تو ماہر جادوگر ہے۔‘‘[4] انبیا ء ومرسلین کی دعوت پر کان نہ دھرنے والی گزشتہ امتوں کے صراط مستقیم سے انحراف کے نتیجے میں ان کا انجام ہلاکت، تباہی اور بربادی کی شکل میں ظاہر ہوا۔ اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: |
Book Name | قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے |
Writer | فضیلۃ الشیخ محمود بن احمد الدوسری |
Publisher | مکتبہ دار السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | پروفیسر حافظ عبد الرحمن ناصر |
Volume | |
Number of Pages | 418 |
Introduction |