Maktaba Wahhabi

201 - 382
سوال : 8… ایک سوال یہ ہے کہ خاوند کی اطاعت کی حدود کیا ہیں؟ اگر شوہر اپنی اہلیہ سے اپنے دوسرے سسرال والوں کی خدمت کے لیے کہہ دے اور عورت کا دل راضی نہ ہو تو کیا وہ شوہر کا حکم مان کر اس کے دوسرے سسرال والوں کی خدمت کرے گی اور اگر نہیں کرتی تو کیا خاوند کی نافرمانی کے باعث گناہ گار ہوگی؟ (سائل) (۲۶ مئی ۲۰۰۷ء) جواب : خاوند کی اطاعت کا تعلق صرف اس کی اپنی ذات یا جن کا نفقہ اس کے ذمہ ہے ان سے ہے اور سسرالیوں کی خدمت پر خاوند مجبور نہیں کرسکتا اس کی اپنی مرضی پر منحصر ہے۔ کیا کذب بیانی سے کیا ہوا دوسرا نکاح فسخ قرار پائے گا؟ سوال : ایک شادی شدہ آدمی ہے۔ اس کی بیوی اور تین بچے ہیں۔ ایک کوئی دوسری عورت طلاق یافتہ ہے۔ جس کی طلاق دینے والے شوہر سے ایک بچی ہے۔ مذکورہ شادی شدہ آدمی نے خود کو کنوارا اور اس مطلقہ عورت نے خود کو بیوہ ظاہر کر کے باہم شادی رچا لی ہے۔ نکاح میں جو گواہ بنے وہ سب اس مطلقہ عورت کی طرف سے تھے۔ کیا شرعی طور پر یہ نکاح جائز ہے؟ اگر جائز نہیں ہے تو کیا ایسی صورت میں مذکورہ آدمی کو اس مطلقہ عورت کو طلاق دینے کی ضرورت ہے یا یہ کہ وہ نکاح، کذب بیانی کی بناء پر خود ہی فسخ قرار پائے گا؟ طلاق دینے کی صورت میں اس آدمی کو کیا طریقہ اختیار کرنا پڑے گا؟ (دعا گو خواجہ حمید یزدانی۔ لاہور) ( ۴ اپریل ۱۹۹۷ء) جواب : صورتِ مسئولہ میں پڑھا ہوا نکاح درست ہے۔ کیونکہ نکاح بحالتِ اسلام ایجاب و قبول کا نام ہے۔ سو وہ حاصل ہے۔ ہاں البتہ مذکورہ شخص بسلسلہ نکاح کذب بیانی کی وجہ سے گناہ گار ضرور ہے۔ اس کی اسے رب کے حضور معافی کی درخواست کرنی چاہیے۔ غلام لونڈیوں کے بعض مسائل کیا لونڈیوں پر قیاس کرتے ہوئے تعددّ ازواج کی کھلی اجازت ہے؟ سوال :اسلام کے آغاز میں أَمَۃٌ (لونڈی) کے مسائل تھے۔ اس وقت اُن کی ازدواجی حیثیت کس نوعیت کی تھی؟ موجودہ دور میں عرب وغیر عرب متمول جنسی تسکین کی خاطر لونڈی کے متعلق دورِ نبویؐ کے احکام کا سہارا کیسے لیتے ہیں؟ ( اس بارہ میں پرویزی بڑی باتیں کرتے ہیں) (سائل عبدالجبار عابد پیپلز کالونی ملتان شہر) (۴ جون ۱۹۹۳ء) جواب :لونڈیوں کے مسائل کا تعلق مسئلہ جہاد سے ہے جب تک عملی نمونہ جہاد مسلمانوں میں موجود رہا۔ لونڈیوں کے مسائل بھی موجود تھے۔ روحِ جہاد ختم ہونے پر آج یہ مسائل بھی ناپید ہیں۔ جب کہ کتاب و سنت میں ان امور کی
Flag Counter