وہ سب مہربانوں سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے۔‘‘[1] اور فرمایا: ’’یعقوب نے کہا: (حقیقت یہ نہیں)بلکہ تمھارے لیے تمھارے دلوں نے ایک (بری) بات گھڑ دی ہے، چنانچہ صبر ہی بہتر ہے۔ شاید اللہ ان سب کو میرے پاس لے آئے۔ بے شک وہی علیم و حکیم ہے۔‘‘[2] نیز فرمان الٰہی ہے : ’’ اے میرے بیٹو! تم جاؤ ، یوسف اور اس کے بھائی کو ڈھونڈو، اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا۔ بے شک اللہ کی رحمت سے تو کافر ہی مایوس ہوا کرتے ہیں۔‘‘[3] 10 اللہ تعالیٰ کی حیرت انگیز قدرت کا بیان:اس مقصد سے قرآنی قصص اور انسانی قصص کے مندرجات کے مابین بڑا واضح فرق سامنے آتا ہے۔ کیا انسانی قصوں میں ایسی چیز مل سکتی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اس آدمی کے قصے میں بیان کیا ہے جس کا گزر ایک گری ہوئی بستی سے ہوا تھا؟اللہ تعالیٰ نے فرمایا: |
Book Name | قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے |
Writer | فضیلۃ الشیخ محمود بن احمد الدوسری |
Publisher | مکتبہ دار السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | پروفیسر حافظ عبد الرحمن ناصر |
Volume | |
Number of Pages | 418 |
Introduction |