Maktaba Wahhabi

59 - 382
((وَ اَقَلُّ اَوْقَات الْحَمْلِ تِسْع سِنِیْنَ)) ’’کم از کم حمل کی عمر نو سال ہے۔‘‘ امام شافعی رحمہ اللہ نے بیان فرمایا ہے کہ انھوں نے اکیس سال کی نانی دیکھی ہے۔ نو سال مکمل ہونے پر حیض آیا اور دس سال کی عمر میں اس کے ہاں بچی پیدا ہوئی۔ پھر اس بچی کا معاملہ بھی اسی طرح ہوا۔[1] صحیح بخاری کے ترجمۃ الباب میں حسن بن صالح کا بیان ہے۔ ہمارے پڑوس میں ایک نانی کی عمر اکیس سال تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کی تفصیل (مفتی محمود الحسن صاحب کے فتوے پر استدراک) سوال : حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اولاد کی تعداد بتائیں کہ بیٹیاں کتنی اوربیٹے کتنے اور کس کس کے بطن سے ہیں؟ (سائل محمد رمضان)(فروری ۲۰۰۵ء) جواب : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مؤنث اولادچار لڑکیاں تھیں: حضرت زینب، حضرت رقیہ، حضرت ام کلثوم، حضرت فاطمۃ الزہرا،سوال ۔ اورتین یا چار یا پانچ لڑکے تھے: حضرت قاسم ، حضرت عبداللہ، حضرت طیب، حضرت طاہر اور حضرت ابراہیم ۔ چار اوّل حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا (کے بطن) سے تھے اور حضرت ابراہیم، حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا (کے بطن) سے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی لونڈی تھیں۔ جو حضرات کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چار لڑکے تھے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کا دوسرا نام طیب تھا، یہ الگ لڑکا نہیں تھا اور جو لوگ تین کے قائل ہیں وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ہی کا تیسرا نام طاہر تھا۔ یہ تمام صاحبزادگان بچپن میں فوت ہوگئے تھے۔ تمام صاحبزادیاں جوان ہوئیں اور ان کی شادیاں بھی ہوئیں۔ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت ابوالعاص بن الربیع سے ہوا، حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا عقد یکے بعد دیگرے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوا اور حضرت فاطمۃ الزاء رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہوا۔ (بحوالہ خیرالفتاوٰی ص ۴۶۳، ج۱) (مذکورہ فتویٰ دار الافتاء مدرسہ نصرۃ العلوم گوجراں والا کے مفتی محمود الحسن طیب صاحب کا تحریر فرمودہ ہے، یہی سوال ہمیں الاعتصام میں بھی موصول ہوا تھا جس کا جواب شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب کی طرف سے درجِ ذیل ہے۔) جواب : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اولادکے بارے میں مفتی صاحب موصوف کا مذکورہ فتوی درست ہے ۔ اس کی مزید وضاحت یوں ہے، حافظ ابن قیم رحمہ اللہ ’’زادالمعاد‘‘ میں فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولادمیں پہلا فرزند قاسم پھر زینب پھر رقیہ اور ام کلثوم اورعبداللہ اور فاطمہ رضی اللہ عنہا یہ سب حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے ہیں اور کسی زوجہ مکرمہ سے اولاد نہیں، ہاں
Flag Counter