Maktaba Wahhabi

242 - 382
جائز نہیں تو پھر ’’سورۂ نساء‘‘ کی آیت میں آمدہ لفظ ’’قِنْطَار‘‘ سے کیا مراد ہے؟ اس سے مراد مال وراثت ہے، عام عطیات ہیں یا حق مہر؟ وضاحت مطلوب ہے۔ (محمد اسحاق ظفر گوندلاں والا)(۱۵ ۔اگست ۲۰۰۸ء) جواب : قرآنی لفظ ’’قِنْطَار‘‘ سے مراد تفسیر طبری اور قرطبی کے مطابق مالِ کثیر حق مہر ہے۔ ان الفاظ میں ’’اصحاب الفروض‘‘ کے لیے وصیت کا مسئلہ بیان نہیں ہوا، ویسے عام حالات میں اصحاب الفروض کے لیے وصیت نہیں۔ الاِّ یہ کہ ورثاء رضا مندی کا اظہار کریں۔ فسخِ نکاح ( یعنی نکاح کے ٹوٹنے) کے متعلق مسائل کیا شوہر کے مرزائی بننے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟ سوال : خان گل پہلے مسلمان تھا ، کچھ قادیانی دوستوں کے ورغلانے سے قادیانی بن گیا اور ان کی عبادت گاہوں میں ان کے طریقے پر عبادت بھی کی۔ اب الحمد للہ دوبارہ مسلمان ہو گیا۔ اور توبہ کرلی ہے لیکن کچھ علماء کہتے ہیں کہ ایسا کرنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ اور تجدیدِ نکاح کرنی چاہیے۔ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔(المستفتی، خان گل کریم۔ پشاور) (۱۵ اکتوبر ۱۹۹۹ء) جواب۔۱: واضح رہے کہ صورتِ مسئولہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان فیصلہ جات سے رہنمائی حاصل کی جائے۔ (( عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَدَّ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰه عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ابْنَتَہُ زَیْنَبَ عَلَی أَبِی الْعَاصِ بِالنِّکَاحِ الْأَوَّلِ، لَمْ یُحْدِثْ شَیْئًا۔))[1] دوسری حدیث کے الفاظ یہ ہیں: (( أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰه عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، رَدَّ ابْنَتَہُ عَلَی أَبِی الْعَاصِ بْنِ الرَّبِیعِ بَعْدَ سَنَتَیْنِ بِنِکَاحِہَا الْأَوَّلِ۔)) [2] یعنی ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی زینب’’ابوالعاص‘‘ کو دو سال بعد پہلے نکاح پر ہی واپس کردی۔‘‘ حالانکہ اسی دوران جنگ بدر ہوئی۔ اور ابو العاص نے مشرکین مکہ کا ساتھ دیا۔ بالآخر قید بھی ہوا اور زینب رضی اللہ عنہا بھی مکہ میں تھیں۔ جنھوں نے ابوالعاص کی رہائی کے لیے اپنا ہار بھیجا۔
Flag Counter