پھونک مارتا ہوں تو اللہ کے حکم سے وہ واقعی پرندہ بن جاتا ہے اور میں اللہ کے حکم سے پیدائشی اندھے اور برص والے کو اچھا کر دیتا ہوں اور مردوں کو زندہ کرتا ہوں اور تمھیں بتاتا ہوں جو کچھ تم کھاتے ہو اور جو اپنے گھروں میں ذخیرہ کرتے ہو۔ بے شک اسی میں تمھارے لیے بہت بڑی نشانی ہے اگر تم مومن ہو۔‘‘[1] ٭ حضرت مریم علیہا السلام پر ان کی قوم نے جس گناہ کی تہمت لگائی تھی، اس سے ان کی براء ت کر کے اللہ تعالیٰ نے ان پر انعام کیا، چنانچہ فرمایا ہے: ’’مریم نے کہا: اے میرے رب! میرے ہاں لڑکا کیسے ہو گا، حالانکہ مجھے کسی شخص نے نہیں چھوا؟ فرشتے نے کہا: اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرلیتا ہے تو اس سے صرف یہ کہتا ہے کہ ہو جا، تو وہ ہو جاتا ہے۔‘‘[2] اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ٢٩﴾ قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللّٰهِ آتَانِيَ الْكِتَابَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا ﴿٣٠﴾ وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ وَأَوْصَانِي بِالصَّلَاةِ وَالزَّكَاةِ مَا دُمْتُ حَيًّا ﴿٣١﴾ وَبَرًّا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا شَقِيًّا Ě ’’(قوم مریم نے کہا:)اے ہارون کی بہن!تیرا باپ برا آدمی تھا نہ تیری ماں بدکار تھی، چنانچہ مریم نے اس بچے کی طرف اشارہ کیا، تو وہ کہنے لگے: ہم (اس سے) کیسے کلام کریں جو گود کا بچہ ہے؟بچہ بول اٹھا: بلاشبہ میں اللہ کا بندہ ہوں ، اس نے مجھے کتاب |
Book Name | قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے |
Writer | فضیلۃ الشیخ محمود بن احمد الدوسری |
Publisher | مکتبہ دار السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | پروفیسر حافظ عبد الرحمن ناصر |
Volume | |
Number of Pages | 418 |
Introduction |