Maktaba Wahhabi

179 - 418
اجازت دے دی جائے اور اگر تم سے کہا جائے کہ لوٹ جاؤ تو لوٹ جاؤ، یہ تمھارے لیے بہت پاکیزہ (عمل)ہے۔‘‘[1] قرآن کریم نے انسان کے مال اور خون کی حفاظت کا حق تسلیم کیا اور اس کی حلال ملکیت کی نگرانی کی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اے لوگو! جو ایمان لائے ہو! تم آپس میں ایک دوسرے کے مال ناحق نہ کھاؤ مگر یہ کہ آپس کی رضا مندی سے تجارت ہو، اور تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔ بے شک اللہ تم پر بہت رحم کرنے والا ہے۔‘‘[2] قرآن کریم نے انسان کی عزت و احترام کی حفاظت کا حق بھی تسلیم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اے ایمان والو! مردوں کی کوئی جماعت دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائے، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں، اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا(مذاق اڑائیں) ہو سکتا ہے کہ وہ (عورتیں) ان سے بہتر ہوں، اور تم آپس میں (ایک دوسرے پر) عیب نہ لگاؤ ، اور تم ایک دوسرے کو برے القاب سے نہ پکارو۔‘‘[3]
Flag Counter