مرد ہو یا عورت، قرآن کریم نے شادی اور خاندان کی تشکیل کے لیے اس کا حق تسلیم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اور(یہ بھی) اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمھارے لیے تمھاری ہی جنس سے بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور اس نے تمھارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی، بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں۔‘‘[1] شادی کے بعد شریف اور نیک اولاد کے معاملے میں بھی قرآن کریم نے انسان کے حق کو تسلیم کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اور اللہ نے تمھارے لیے تمھی میں سے بیویاں بنائیں اور اسی نے تمھارے لیے تمھاری بیویوں سے بیٹے اور پوتے بنائے۔‘‘[2] اولاد خواہ وہ بیٹے ہوں یا بیٹیاں، زندگی کے معاملے میں قرآن کریم نے ان کا حق تسلیم کیاہے، لہٰذا کسی بھی سبب سے اپنی اولاد کو قتل کرنے اور بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے جیسے اہل جاہلیت کے گھناؤنے فعل کو بہت بڑا جرم قرار دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اور اپنی اولاد کو تنگ دستی (کے ڈر) سے قتل نہ کرو۔ہم تمھیں بھی اور انھیں بھی رزق |
Book Name | قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے |
Writer | فضیلۃ الشیخ محمود بن احمد الدوسری |
Publisher | مکتبہ دار السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | پروفیسر حافظ عبد الرحمن ناصر |
Volume | |
Number of Pages | 418 |
Introduction |