سے اور ایک عورت کے کنبے سے منصف مقرر کرو۔ اگر وہ دونوں صلح کرنا چاہیں گے تو اللہ ان دونوں میں موافقت پیدا کر دے گا۔‘‘[1] مالی معاملات میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو عدل کا حکم دیتے ہوئے فرمایا: ’’اور لکھنے والے کو چاہیے کہ تمھارے درمیان انصاف کے ساتھ تحریر کرے۔‘‘[2] اور اسی طرح فرمایا: ’’تو اس کا مختار انصاف کے ساتھ لکھوائے۔‘‘[3] اللہ تعالیٰ نے عدالتی امور میں مومنوں کو عدل کا حکم دیتے ہوئے فرمایا: ’’اور تم اپنے میں سے دو صاحب عدل آدمی گواہ بنا لو اور اللہ کے لیے گواہی قائم کرو۔‘‘[4] امور عبادت میں مومنوں کو عدل کا حکم دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’اور تم میں سے جو کوئی جان بوجھ کر (حالت ا حرام میں) شکار مارے تو جو جانور اس نے مارا ہو اس کے برابراسے ایک جانور مویشیوں میں سے فدیہ دینا ہو گا جس کا فیصلہ تم میں سے دو انصاف والے کریں گے۔‘‘[5] |
Book Name | قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے |
Writer | فضیلۃ الشیخ محمود بن احمد الدوسری |
Publisher | مکتبہ دار السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | پروفیسر حافظ عبد الرحمن ناصر |
Volume | |
Number of Pages | 418 |
Introduction |