Maktaba Wahhabi

223 - 418
کے قریب ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’عدل کرو یہی بات تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔‘‘[1] اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو زمانے اور زندگی کے ہر شعبے اور ہر معاملے میں تاحیات عدل کا حکم دیا ہے، چنانچہ قولی امور میں عدل کا حکم یوں صادر کیا ہے: ’’اور جب تم کوئی بات کہو تو انصاف سے کام لو اگرچہ(معاملہ تمھارے) قریبی رشتے دار (کا) ہو۔‘‘[2] فعلی امور میں مومنوں کو عدل کا حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’اے لوگو! جو ایمان لائے ہو! تم انصاف کے لیے ڈٹ جانے والے اور اللہ کے لیے سچی گواہی دینے والے بن جاؤ، خواہ وہ تمھارے اپنے خلاف یا تمھارے والدین اور رشتے داروں کے خلاف ہو۔‘‘[3] اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو عائلی معاملات میں عدل کے ذریعے ثالث بنانے کا حکم دیا ہے، جیسا کہ اُس نے فرمایا ہے: ’’اور اگر تمھیں دونوں (میاں بیوی) میں جھگڑے کا ڈر ہو تو ایک شخص مرد کے کنبے
Flag Counter