چنانچہ روزے کے بارے میں قرآن میں ارشاد ہے: ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! تم پر روزے رکھنا اسی طرح فرض کیا گیا ہے جس طرح ان لوگوں پر فرض کیا گیا تھا جو تم سے پہلے تھے، تاکہ تم متقی بن جاؤ۔‘‘[1] اورنمازو زکاۃ کے بارے میں ارشاد ہے: ’’اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے پکا وعدہ لیا کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا اور والدین، رشتے داروں، یتیموں اور مسکینوں سے نیک سلوک کرنا اور لوگوں سے اچھی باتیں کہنا، اورنماز قائم کرنا، اور زکاۃ دینا۔‘‘[2] اس آیت مبارکہ سے یہ حقیقت عیاں ہوجاتی ہے کہ شریعتوں کے بنیادی اصول تمام ادیان میں ایک جیسے رہے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کی صراحت بھی فرمائی ہے: ’’اس نے تمھارے لیے وہی دین مقرر کیا ہے جس کا حکم اس نے نوح کو دیا تھا اور جو ہم نے (اے نبی) آپ کی طرف وحی کیا ہے اور جس کا تاکیدی حکم ہم نے ابراہیم،موسیٰ |
Book Name | قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے |
Writer | فضیلۃ الشیخ محمود بن احمد الدوسری |
Publisher | مکتبہ دار السلام لاہور |
Publish Year | |
Translator | پروفیسر حافظ عبد الرحمن ناصر |
Volume | |
Number of Pages | 418 |
Introduction |