Maktaba Wahhabi

129 - 418
إِنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّكَ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ Ě ’’اوران گروہوں میں سے جو کوئی اس کا انکار کرے تو اس کا ٹھکانا آگ ہی ہے، چنانچہ (اے نبی) آپ اس سے شک میں نہ پڑیں۔ بے شک یہ (قرآن) آپ کے رب کی طرف سے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔‘‘[1] اللہ تعالیٰ کے فرمان﴿وَمَنْ یَّکْفُرْبِہٖ﴾ کا مفہوم یہ ہے کہ جو شخص قرآن کا انکار کرتا ہے اور برحق شواہد اور دلائل کی بنا پر اس کی تصدیق نہیں کرتا﴿فَلَاتَکُ فِی مِرْیَۃٍ مِّنْہُ﴾ تو آپ قرآن کریم کے معاملے میں اوراس کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے میں کسی شک میں مبتلا نہ ہوں۔[2] ’’ اس آیت میں عام لوگوں کی طرف اشارہ ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کریم کے بارے میں شک کرنے سے معصوم اور محفوظ ہیں ۔‘‘[3] اللہ تعالیٰ کے فرمان﴿إِنَّہُ الْحَقُّ مِن رَّبِّکَ﴾ سے مراد ہے کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے حق ہے جس میں کسی شک و شبہ کا کوئی امکان نہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ١﴾ تَنزِيلُ الْكِتَابِ لَا رَيْبَ فِيهِ مِن رَّبِّ الْعَالَمِينَ Ě ’’الٓمٓ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کتاب کا نزول رب العالمین کی طرف سے ہے۔‘‘[4] نیز فرمایا: ’’الٓمٓ۔ یہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں۔‘‘[5]
Flag Counter