Maktaba Wahhabi

9 - 532
﴿يَوْمَ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالْمُنَافِقَاتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِن نُّورِكُمْ قِيلَ ارْجِعُوا وَرَاءَكُمْ فَالْتَمِسُوا نُورًا فَضُرِبَ بَيْنَهُم بِسُورٍ لَّهُ بَابٌ بَاطِنُهُ فِيهِ الرَّحْمَةُ وَظَاهِرُهُ مِن قِبَلِهِ الْعَذَابُ(١٣)يُنَادُونَهُمْ أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ ۖ قَالُوا بَلَىٰ وَلَـٰكِنَّكُمْ فَتَنتُمْ أَنفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْأَمَانِيُّ حَتَّىٰ جَاءَ أَمْرُ اللّٰهِ وَغَرَّكُم بِاللّٰهِ الْغَرُورُ(١٤)﴾[الحدید:13،14]۔ اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے کہ ہمارا انتظار تو کرو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں،جواب دیا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ اور روشنی تلاش کرو،پھر ان مومنین کے اور ان(منافقین)کے درمیان ایک دیوار حائل کردی جائے گی جس میں دروازہ بھی ہوگا،اس کے اندرونی حصہ میں تو رحمت ہوگی اور باہر کی طرف عذاب ہوگا۔یہ چلا چلا کر ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے کہ ہاں تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنہ میں ڈال رکھا تھا اور انتظار میں ہی رہے اور شک وشبہ کرتے رہے اور تمہیں تمہاری فضول تمناؤں نے دھوکہ میں ہی رکھایہاں تک کہ اللہ کا حکم آ پہنچا اور تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے والے نے دھوکہ میں ہی رکھا۔ دعا ہے کہ اللہ رب العالمین ہمیں اپنی رحمت سے دنیا وآخرت میں اپنے معنوی وحسی انوار سے سرفرازمندوں میں شامل فرمائے(آمین)۔ زیر نظر کتاب فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرسعید بن علی قحطانی حفظہ اللہ کی ایک مایہ ناز تصنیف ہے جسے آں موصوف نے کتاب وسنت اور عقائدکے ایک سو ستر مراجع ومصادر کی مدد سے بڑی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے اور نور وظلمات کے مذکورہ مفہوم کی روشنی میں سات مباحث میں توحید‘اخلاص‘اسلام‘ایمان‘سنت اور تقویٰ کے نور اور ان کے بالمقابل شرک‘ ریاکاری‘ کفر‘نفاق‘بدعت اور معاصی کی تاریکیاں بیان فرمائی ہیں اورحسب عادت موضوع کے تمام جزویات کو کتاب وسنت اور اقوال سلف کے دلائل سے آراستہ کیا ہے۔ کتاب کی اہمیت کے لئے صرف اتنا کافی ہے کہ ایمانیات کے باب میں اتنی شرح وبسط کے ساتھ اردو زبان میں کوئی کتاب مجھ طالب علم کی کوتاہ نظر کے مطابق ابتک موجود نہیں ہے،ان شاء اللہ العزیز یہ کتاب اپنے موضوع پر اردو حلقہ میں ایک اضافہ ثابت ہوگی،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولف کو ان کی ان کوششوں پر جزائے خیر سے نوازے،آمین۔ واضح رہے کہ اس کتاب کے ساتوں مباحث مولف کے مقدمہ کے ساتھ الگ الگ رسالوں کی شکل میں بھی شائع ہوئے ہیں اور راقم کے قلم سے ان کا اردو ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے،اب اللہ کی توفیق سے یہ کتاب اصل کتاب کی طرح دو دفتیوں کے درمیان یکجا شائع ہورہی ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ترجمہ کو بھی اصل کتاب کی طرح نفع بخش
Flag Counter