Maktaba Wahhabi

108 - 532
پہلی قسم:توحید ربوبیت: توحید ربوبیت اس بات کے پختہ اعتقاد کا نام ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی رب ہے جو تنہا تخلیق،بادشاہت،روزی اور تدبیر کائنات کا مالک ہے جس نے اپنی تمام مخلوقات کی پرورش نعمتوں سے کی ہے،اور اپنی مخلوق کے چیدہ وبرگزیدہ افراد یعنی انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام اور ان کے سچے پیروکاروں کی پرورش صحیح عقائد،اچھے اخلاق،نفع بخش علوم اور اعمال صالحہ کے ذریعہ کی ہے،اور دلوں اور ثمرآور روحوں کی یہ نفع بخش تربیت دنیا و آخرت کی سعادت و نیک بختی کے لئے ہے۔ دوسری قسم:تو حید اسماء وصفات: تو حید اسماء و صفات اس بات کے پختہ اعتقاد کا نام ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر پہلو سے مطلق کمال سے متصف ہے،بایں طور کہ اللہ تعالیٰ نے جن اسماء وصفات کو اپنے لئے ثابت کیا ہے یا جنھیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے لئے ثابت کیا ہے انھیں ان کے معانی اور ان سے متعلق کتاب وسنت میں وارد احکام سمیت اللہ تعالیٰ کے جلال وعظمت کے شایان شان اس طرح ثابت کیا جائے کہ نہ کسی صفت کی نفی لازم آئے،نہ اس کا معنیٰ معطل ہو،نہ اس میں تحریف کی جائے،نہ مخلوق کی صفت سے تشبیہ دی جائے،اور نہ ہی اس کی کیفیت بیان کی جائے،اور ان تمام نقائص وعیوب کی اللہ کی ذات سے نفی کی جائے جن کی اللہ نے اپنی ذات سے یا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی ذات سے نفی کی ہو،اور ہر اس چیز کی اللہ کی ذات سے نفی کی جائے جو اللہ کے کمال کے منافی ہو۔ تو حید ربوبیت اور توحید اسماء وصفات کی وضاحت اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں کی ہے،جیسے سورئہ حدید کے ابتداء میں،سورئہ طٰہ میں،سورئہ حشر کے اخیر میں،سورئہ آل عمران کے اخیر میں اور مکمل سورئہ اخلاص میں وغیرہ[1]۔ تیسری قسم:توحید الوہیت(تو حید عبادت): تو حید الوہیت کو تو حید عبادت بھی کہا جاتا ہے،تو حید عبادت علم،عمل اور اعتراف کے ساتھ اس بات کے
Flag Counter