Maktaba Wahhabi

130 - 532
﴿اللّٰہُ لَا إِلٰہَ إِلَّا ھُوَ الْحَيُّ الْقَیُّوْمُ لَا تَأْخُذُہُ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ لَّہُ مَا فِيْ السَّمَاوَاتِ وَمَا فِيْ الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِيْ یَشْفَعُ عِنْدَہُ إِلَّا بِإِذْنِہِ یَعْلَمُ مَا بَیْنَ أَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ و لَایُحِیْطُوْنَ بِشَیْئٍ مِّنْ عِلْمِہِ إِلَّا بِمَا شَائَ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَایَئُوْدُہُ حِفْظُھُمَا وَھُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِیْمُ[1]۔ اللہ تعالیٰ ہی معبود بر حق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زندہ اور سب کا تھامنے والا ہے،جسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند،اس کی ملکیت میں زمین اور آسمان کی تمام چیزیں ہیں۔کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے سفارش کر سکے،وہ جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے،اس کی کرسی کی وسعت نے زمین و آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت سے نہ تھکتا اور نہ اکتاتا ہے،وہ بہت بلند اور بہت بڑا ہے۔ 2- وہ ایسا معبود ہے جس کی بادشاہت کے سامنے ہر چیز جھکی ہوئی ہے،ساری مخلوقات خواہ وہ جمادات ہوں،حیوانات ہوں،انسان ہوں،جن ہوں،فرشتے ہوں اسی کے تابع فرمان ہیں،ارشاد باری ہے: ﴿وَلَہُ أَسْلَمَ مَنْ فِيْ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعاً وَّکَرْھاً وَإِلَیْہِ یُرْجَعُوْنَ[2]۔ تمام آسمانوں والے اور زمین والے اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار اور تابع فرمان ہیں،خوشی سے ہوں یا ناخوشی سے،اور سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔ 3- وہ ایسامعبود ہے جس کے ہاتھ میں نفع ونقصان کا اختیار ہے،چنانچہ اگر ساری مخلوق کسی ایک مخلوق کو نفع پہنچانے پر متفق ہو جائے تو اسے اتنا ہی نفع پہنچا سکتی ہے جتنا اس کے نصیب میں اللہ تعالیٰ نے لکھ دیا ہے،اور اگر ساری مخلوق کسی مخلوق کوکچھ نقصان پہنچانے پر متفق ہو جائے اور اللہ نہ چاہے تو اسے کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی،ارشاد باری ہے:
Flag Counter